
Good Thing's With LUQMAN
February 22, 2025 at 08:42 AM
آپ شادی سے پہلے کسی کے لئے دل میں لطیف جذبات رکھتی تھیں، کوئی بات نہیں۔
فرض کیجیے کہ بات اس سے بھی بڑھ چکی تھی۔ آپ اس بندے سے بات بھی کرتی تھیں، شادی کے وعدے اور ارادے بھی تھے، تحفے تحائف تھے، ملاقاتیں تھیں لیکن پھر اس شخص کے ساتھ آپکی شادی نہ ہوئی اور آپ بیاہ کر کسی اور کے حوالے ہو گئیں۔
ٹھیک نہیں ہوا کہ شادی سے پہلے آپکا تعلق کسی کے ساتھ اس نوعیت کا بنا لیکن پلیز جو بھی ہو چکا، اس کو ماضی کا قصہ جانیے۔ اسکو مستقبل میں ساتھ مت گھسیٹیں۔
آپ کے گناہ پر اگر اللہ نے پردہ ڈال رکھا ہے تو شوہر کو "فیئر" ہونے کے چکر میں اپنے ماضی کی کہانیاں سنا کر اپنی زندگی برباد مت کریں۔
ایک بار منہ سے نکلی ہوئی بات واپس نہیں آ سکتی۔ شروع شادی میں ہی شوہر کے دل میں شک کا ایسا بیج نہ بو دیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تناور درخت بن جائے۔ جو گناہ ماضی میں ہو چکا، اللہ سے اس پر معافی طلب کیجیے اور بس! بات یہیں ختم کر دیجیے!! 🍁