Peaceful Path
Peaceful Path
February 20, 2025 at 03:02 PM
امام ابن الجوزی ؒ فرماتے ہیں کہ جو مسلمان نبی کریم ﷺ پر کثرت سے درود پڑھتا ہے؛ تو الله عزوجل اس کے دل کو منور کر دیتا ہے، اُس کے گناہوں کو بخش دیتا ہے، اس کا سینہ کھول دیتا ہے، اور اس کے معاملات آسان کر دیتا ہے۔ (بستان الواعظين : 297) امام سخاوی ؒ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ پر درود شریف بھیجنا بابرکت ترین، بہت فضیلت والے اور دین و دنیا کیلئے بہت نفع بخش کاموں میں سے ہے۔! (القول البديع : 109) امام ابن حجرؒ نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ پر کثرت سے درود بھیجنا، وباؤں اور دیگر بڑی مصیبتوں کے خاتمے کا بہت بڑا سبب ہے۔ [بذل الماعون : ٣٣٣] حافظ ابن قیمؒ فرماتے ہیں کہ اگر انسان اپنی سانسوں کے برابر رسول ﷲ ﷺ پر درود بھیجے تو بھی آپ ﷺ کے احسانات کا حق ادا نہیں کر سکتا! نبی پاک ﷺ نے فرمایا: ذکر اور درود (شریف) کی کثرت فقر غربت دور کرتی ہے۔ (جلاء الافہام:۲۳۵) روزانہ صبح و شام کم از کم 100 مرتبہ درود شریف پڑھنے کو معمول بنائیں۔ جزاک الله خیرا ❤💚 اللھم صل علی سیدنا محمد وعلی آل سیدنا محمد وبارک وسلم 💚❤
❤️ 👍 2

Comments