
Peaceful Path
31 subscribers
About Peaceful Path
"Strive always to excel in virtue and truth. No two things have been combined better than knowledge and patience"
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

ایک شخص کی عادت تھی کہ وہ اذان سے کافی پہلے مسجد میں آ جاتا اور وضو کر کے قرآن پاک کی تلاوت شروع کردیتا اس طرح جماعت ہونے سے پہلے اسے تلاوت کیلئے کافی وقت مل جاتا. آج بھی کچھ اسی طرح ہوا تھا وہ مسجد میں بیٹھا تلاوت کر رہا تھا کہ ایک چھوٹا بچہ مسجد میں داخل ہوا اور ہاتھ منہ دھو کر مسجد کے ایک کونے میں بیٹھ گیا. اس نے مسکرا کر بچے کی طرف دیکھا تو بچے نے بھی مسکراہٹ سے جواب دیا. وہ سر جھکا کر پھر تلاوت میں مشغول ہوگیا. تھوڑی دیر بعد تلاوت کے دوران اس نے سر اٹھا کر دیکھا تو وہ چھوٹا بچہ اپنے ننھے ہاتھ اٹھا کر آنکھیں بند کر کے دعا مانگ رہا تھا. اس کے لبوں پر مسکراہٹ پھیل گئی. بچے کا دعا مانگنے کا انداز اتنا پیارا تھا کہ وہ بے ساختہ قرآن مجید بند کر کے اسے دیکھنے لگا. تھوڑی دیر بعد اس بچے نے دعا ختم کی اور باہر جانے لگا تو اس کا دل چاہا کہ وہ اس بچے کی حوصلہ افزائی کے لئے اسے کچھ دے . اس نے بچے کو پاس بلایا اور سر پر ہاتھ پھیر کر اس کو سو کا نوٹ دیا . بچے نے تھوڑی سی ہچکچاہٹ کے بعد وہ نوٹ قبول کر لیا. اس نے بچے سے پوچھا کہ بتاؤ تم اللہ س کیا دعا مانگ رہے تھے؟ بچے نے مسکراتے ہوئے کہا .... میرا چاکلیٹ کھانے کا دل کر رہا تھا تو میں نے اللہ جی سے سو روپے مانگے تھے .. یہ کہہ کر وہ چلا گیا. بچے کے جانے کے بعد بھی وہ اسی سمت دیکھتا رہا جس طرف وہ بچہ گیا تھا جو اسے یقین اور اخلاص سے دعا مانگنے کا ایک طریقہ سکھا گیا۔

* بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم * ◆☜ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں سویا تو میں نے خواب میں دیکھا کہ میں جنت میں ہوں، میں نے وہاں کسی قرآن پڑھنے والے کی آواز سنی تو میں نے کہا: یہ کون ہے (جو یہاں جنت میں قرآن شریف پڑھ رہاہے) فرشتوں نے بتایا کہ حارثہ بن نعمان ہیں، اس کے بعد حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نیکی ایسی ہی ہوتی ہے نیکی ایسی ہی ہوتی ہے یعنی نیکی کا پھل ایساہی ہوتاہے، حارثہ بن نعمان اپنی والدہ کے ساتھ بہت ہی اچھا سلوک کرنے والے تھے ══ ✥.❖.✥ ══

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ *سب "انسان" مردہ ہیں ...* *زندہ وہ ہیں* *جوعلم والے ہیں.* *سب"علم والے"سوئے ہوئے ہیں ...* *بیدار وہ ہیں* *جوعمل والے ہیں.* *سب عمل والے گھاٹے میں ہیں ...* *فائدے میں وہ ہیں* *جو اخلاص والے ہیں.* *سب اخلاص والےخطرے میں ہیں ...* *صرف کامیاب وہ ہیں* *جو تکبر سے پاک ہیں* 🍂 > مومن کا ہتھیار۔۔۔۔۔۔

"زبان کے کڑوے لوگ دل کے صاف ہوتے ہیں۔" یہ بات شاید بد تہذیب لوگوں نے اپنی تعلیم و تربیت کی خامیاں چھپانے کے لیے گھڑی ہوگی۔۔۔ورنہ جس کا دل صاف ہو اسکی زبان بھلا کیونکر کڑوی ہو سکتی ہے؟؟؟الفاظ ہی کرتے ہیں مائل بھی ،قائل بھی اور گھائل بھی ♥️🙂

"تین جگہوں پر اپنے دل کو حاضر کرو: 1۔ سماعتِ قران کے وقت۔ 2۔ مجالسِ ذکر میں۔ 3۔ خلوت کے اوقات میں۔ لیکن اگر تم ان جگہوں پر اپنے دل کو حاضر نہ پاؤ تو اللہ تعالی سے دعا کرو کہ وہ تجھے دل عطا کر کے احسان کرے، کیونکہ تمہارے پاس تو کوئی دل ہی نہیں ہے۔" (الفوائد۔ امام ابن قیم رحمہ اللہ)

*ایک عـــرب کہـــاوت ہے،* *کسی مشـــکیزے سے ٹپکنے والا ہر قطــرہ* *اس بات کی گــواہی دیتا ہے کہ اس مشـــکیزے میں* *آخر بھرا کیا گیا تھا* ! *بالــکل اسی طرح* ، *انسان جب کُچھ بولتا ہے تو اسکے الفـــاظ بتا دیتے ہیں* *کہ آخر اس میں علـــم بھرا ہوا ہے یا جہـــالت …*

قدرت کا ایک انجینئر گھر بنانے میں مشغول ہے۔ نہ اس نے کسی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، نہ کسی انجینئرنگ کالج میں قدم رکھا، پھر کس نے سکھایا اسے ایک ایک تنکا جوڑ کر ایک دلکش، محفوظ، اور متوازن آشیانہ بنانا؟ آخر کس نے؟؟ یقیناً وہ اللّٰہ ہے! وہی اللّٰہ جو ہر شے کو اس کی فطرت کے مطابق ہنر بخشتا ہے۔ وہی اللّٰہ جو عقل و شعور کا سرچشمہ ہے۔ وہی اللّٰہ جو ہر مخلوق کو اس کا راستہ دکھاتا ہے۔ پرندے کا یہ ننھا سا عمل چیخ چیخ کر اعلان کر رہا ہے: اور اہلِ ایمان و عقل کے لیے زمین و آسمان میں نشانیاں ہی نشانیاں ہیں! ذرا غور تو کیجیے… یہ پرندہ جب ایک ایک تنکا فٹ کر کے اپنا آشیانہ بناتا ہے تو کیا یہ سب اتفاقاً ہوتا ہے؟ نہیں! ہرگز نہیں یقیناً یہ سب تدبیر ہے، اور یہ تدبیر، مدبّرِ حقیقی کی پہچان کی دعوت ہے ❤️ سبحان اللّٰہ! اگر ہمارا شعور لمحہ بھر کو ٹھہر جائے، تو ہر منظر، ہر ذرّہ، خدا کی وحدانیت کا اعلان کرتا دکھائی دے۔ پرےاِقبال۔۔۔

حافظ ابن حجر عسقلاني رحمه الله - " جب آدمی اپنے دوست کو مغموم دیکھے تو اس کیلئے مستحب ہے کہ وہ اسے ایسی باتیں سنائے جو اس کا غم دور کریں اور اس کا دل خوش کریں. " - فتح البارى: 9/ 292 -

🪷 إمام شافعي رحمه الله فرماتے ہیں 🪷 « جب تم کسی شخص کو پانی پر چلتا یا ہوا میں اڑتا دیکھو تو اُس سے دھوکہ مت کھانا جب تک تُم اسکے اعمال کو کتاب و سنت کے مطابق پرکھ نا لو [ تفسیر ابن کثیر : ١/١٤٠ ]