🌸 اہل ذوق 🌸
🌸 اہل ذوق 🌸
February 27, 2025 at 04:30 AM
کتنا خوبصورت ہوتا ہے وہ رشتہ جہاں ہر بات کھل کر کہی جا سکے۔۔۔ جیسے کہ۔۔۔ "میں تھوڑا ناراض ہو گیا تھا، معذرت۔۔۔ لیکن تمہارا رویہ بھی مجھے اچھا نہیں لگا، اس طرح کی باتیں مجھے پریشان کرتی ہیں" یہ بری بات نہیں کہ تم اپنے ساتھی کو بتاؤ کہ کون سی چیز تمہیں تکلیف دیتی ہے۔ یہ غلط نہیں کہ تم اپنی پریشانیاں بانٹو اور اپنے ساتھی سے مدد مانگو۔ یہ غلط نہیں کہ تم اپنی بےچینی یا عدم تحفظ کا اظہار کرو۔۔۔ اصل بری بات تو یہ ہے کہ تم اپنے شکوک اور خدشات دل میں دبائے رکھو، صرف اس خوف سے کہ کہیں رشتہ خراب نہ ہو جائے۔۔۔ رشتے کی کامیابی کی بنیاد کھلی بات چیت، سچائی، وفاداری، اور اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے کی صلاحیت پر ہوتی ہے۔ ہر بات کہی اور سنی جانی چاہیے۔✨

Comments