🌸 اہل ذوق 🌸
🌸 اہل ذوق 🌸
February 27, 2025 at 10:22 AM
اسلام پر استقامت کا حیرت انگیز واقعہ* 🔥 عمیر بن حباب سلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ: بنو امیہ کے دور میں مجھے اور میرے آٹھ ساتھیوں کو رومیوں نے قید کر لیا... تو روم کے بادشاہ نے میرے آٹھ ساتھیوں کے سر قلم کر دیے۔ ان کے قتل کے بعد مجھے بھی قتل کرنے کے لیے پیش کیا گیا... ایک رومی سردار اٹھا، اس نے بادشاہ کے ہاتھ پاؤں چومے اور مجھے معافی دلا دی۔ اس کے بعد وہ مجھے اپنے گھر لے آیا... اس نے گھر میں مجھے اپنی حسین و جمیل لڑکی دکھائی، اپنا بہترین محل دکھایا اور کہا: "تم جانتے ہو کہ بادشاہ کے ہاں میری کتنی عزت ہے، اگر تم میرے دین میں داخل ہو جاؤ تو میں اپنی لڑکی کی تم سے شادی کر دوں گا اور یہ تمام مال و دولت تمہیں دے دوں گا۔" میں نے اس سے کہا: "میں تمہاری بیٹی اور مال و دولت کے عوض اپنے دین کو نہیں چھوڑ سکتا۔" وہ شخص کئی دن تک اپنا دین پیش کرتا رہا... ایک رات اس لڑکی نے مجھے علیحدگی میں اپنے پاس بلایا اور کہا: "کیا تم میرے باپ کی بات قبول نہیں کرتے؟" میں نے اسے بھی وہی جواب دیا: "میں تمہارے مال و دولت اور تمہارے لیے اپنا دین نہیں چھوڑ سکتا۔" لڑکی نے کہا: "اب تمہارا کیا ارادہ ہے؟ یہاں رہنا پسند کرتے ہو یا وطن جانا چاہتے ہو؟" میں نے کہا: "میں اپنے وطن جانا پسند کرتا ہوں۔" لڑکی نے مجھے ایک آسمان کا ستارہ دکھایا اور کہا: "تم اس ستارے کو دیکھ کر رات بھر چلتے رہنا اور دن کو چھپے رہنا، اسی طرح سفر جاری رکھنا، تم وطن واپس پہنچ جاؤ گے۔" اس نے ساتھ کچھ خرچ بھی دیا اور میں وہاں سے چل پڑا... میں حسبِ ہدایت تین راتیں چلتا رہا۔ چوتھے دن میں کہیں چھپا ہوا بیٹھا تھا کہ گھوڑوں کے آنے کی آواز سنی۔ میں جان گیا کہ اب میں پکڑا گیا۔ جب میں نے غور سے دیکھا تو وہی میرے شہید دوست تھے، جو سفید گھوڑوں پر سوار تھے اور ان کے ساتھ کئی اور لوگ بھی تھے... میرے پاس آ کر کہنے لگے: "کیا تم عمیر ہو؟" میں نے کہا: "ہاں! میں ہی عمیر ہوں۔" میں نے ان سے پوچھا: "تم تو قتل ہو چکے تھے؟" تو انہوں نے کہا: "یقیناً ہم قتل ہو چکے ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ نے تمام شہداء کو اٹھایا اور انہیں حکم دیا ہے کہ وہ عمر بن عبدالعزیز کے جنازے میں شرکت کریں۔" ان میں سے ایک نے کہا: "اے عمیر! اپنا ہاتھ ذرا مجھے پکڑاؤ۔" میں نے اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ میں دے دیا، تو اس نے مجھے اپنے پیچھے بٹھا لیا۔ تھوڑی دور جا کر اس نے مجھے نیچے پھینک دیا، لیکن مجھے کوئی چوٹ نہ لگی۔ جب میں نے غور سے دیکھا تو میں اپنے گھر کے بالکل قریب تھا... (حوالہ: ابن عساکر)

Comments