
🌸 اہل ذوق 🌸
February 28, 2025 at 04:13 PM
👈 *امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا خواب اور ابن سیرین کی تعبیر* 👉
ابن خلکان نے عبد اللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ کی روایت نقل کی ہے فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے خواب میں دیکھا کہ انہوں نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے مرقد مبارک کو کھود ڈالا ہے اور آپ کی ہڈیاں مبارک جمع کر رہے ہیں۔
صبح کو اٹھے تو پریشان تھے، بعد میں جب علم تعبیر الرویاء کے مشہور عالم علامہ ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو ان سے بغیر تعارف کے اپنا خواب بیان کر دیا۔
ابن سیرین نے فرمایا: یہ خواب دیکھنے والا علم کی خدمت و اشاعت اس طریقہ سے کرے گا کہ اس سے قبل کوئی بھی اس مقام تک نہیں پہنچ سکا ہو گا۔
اس کے بعد فرمایا کہ یہ خواب ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے دیکھا ہوگا، امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے عرض کیا: حضرت میں ہی ابو حنیفہ ہوں۔
تو ابن سیرین رحمۃ علیہ نے فرمایا: اچھا اپنی پشت اور اپنا بایاں پہلو دکھاؤ۔
حضرت امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے حسب الحکم اپنا پہلو در کمر کھول دی، ابن سیرین نے امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے بازو اور پشت پر تل کے نشان دیکھ کر فرمایا: واقعی آپ ابوحنیفہ ہی ہیں اور اس کے بعد خواب کی یہ تعبیر فرمائی کہ اس سے مراد علم کا زندہ کرنا یا جمع کرنا ہے اور یہ خدمت اللہ پاک آپ سے لے گا۔
*(نامور علماء کے مثالی واقعات، ص: 31، موفق، ص: 145، وفیات الاعیان، تاریخ بغداد ج: 3، ص: 335، وخیرات الحسان
♥️
1