
*🦋⃟ٖٖٖٖٖٖٜ🌼*محْ͢بت❦︎ اْ͢لو❦︎داع🦋⃟ٖٖٖٖٖٖٜ🌼⃝࿐*
February 28, 2025 at 11:19 AM
میں نے زندگی میں ایک تھکا دینے والے اصول پر چلنے کی عادت ڈال لی ہے، وہ ہے "میں اپنی آخری حد تک جاتی ہوں"
میں عطا کرنے میں، محنت میں، قبول کرنے اور برداشت کرنے میں، رعایت کرنے میں بھی اپنی آخری حد تک جاتی ہوں۔
یہاں تک کہ ناراضگی میں بھی مجھے اپنی آخری حد تک جانا پڑتا ہے... غصہ، جذبات، محبت، ایثار، سننے اور صبر میں بھی اور ایک بار پھر صبر میں
میں آپ کے احترام میں اور حسنِ ظن رکھنے میں اپنی آخری سانس تک اپنی آخری حد تک جاتی رہتی ہوں
جب تک کہ اس شخص کا اصل چہرہ سامنے نہ آجائے
گویا میں اس کی بھی آخری حد کا انتظار کرتی ہوں
اس وقت دو میں سے ایک کام ہوتا ہے
یا تو دن آپ کو ثابت کر دیں گے کہ وہ واقعی آپ کے احترام کے قابل تھے اور آپ کے حسنِ ظن پر پورا اترے... یا پھر بالکل برعکس، حالات اور دن آپ کو دکھا دیں گے... کہ وہ اعتماد، احترام، قدر اور انسانی برتاؤ کے لائق ہی نہیں تھے
اس وقت میں اپنے دل میں کہتی ہوں "یہ تو بہت زیادہ ہو گیا"
یہاں دو میں سے ایک کام کرنا پڑتا ہے
یا تو درد کا بدلہ درد سے، دو، تین، چار گنا (اور تو میں نہیں کر سکتی )
یا پھر قبول کر کے آگے بڑھ جائیں... اور یہ آپ کی کمزوری نہیں... اسے تکلیف سے درگزر کہتے ہیں۔
کیونکہ دونوں صورتوں میں آپ نے انسانی رویوں کا ایک اچھا سبق سیکھا
میں اپنی آخری حد تک جاتی ہوں... تاکہ ایک لمحے کے لیئے بھی مجھے افسوس نہ ہو کہ میں نے سختی کی یا بے وقوفی کی یا ایسا کوئی قدم اٹھایا جو مجھے اپنی نظر میں گرا دے
میں اپنی آخری حد تک جاتی ہوں تاکہ میں ایک لمحے کے لیئے بھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھوں کسی ایسی چیز کو جو اس قابل ہی نہ تھی کہ اسے اہمیت دی جائے
میں آخری قطرے تک اپنی تمام تر توانائی برداشت اور صبر کی خرچ کر دیتی ہوں یہ یقین کرنے کی کوشش میں کہ آپ ٹھیک ہیں، آخری لمحے تک، تاکہ مجھے افسوس نہ ہو کہ میں نے موقع نہیں دیا اور نہ ہی اس بات کا کہ میں نے صبر نہیں کیا میں آپ کو مکمل طور پر آزاد چھوڑ دیتی ہوں یہاں تک کہ آپ اپنی نیت ثابت کر دیں۔
یعنی آپ کہہ سکتے ہیں کہ میں اپنا فرض ادا کرتی ہوں، تاکہ جب میں جاؤں... تو میرا ضمیر اور دل پرسکون ہو
میں اپنی آخری حد تک جاتی ہوں کیونکہ درست یہی ہے کہ آپ صبر کریں اور پہلی نظر میں فیصلہ نہ کریں... آپ کو صبر کرنا ہوگا تاکہ آپ خود دیکھ سکیں کہ اس شخص کی نظروں میں آپ کی اصل قدر کیا ہے۔
اپنی آخری حد تک جائیں... کیونکہ ابھی بہت کچھ ہے جو آپ کو نظر آئے گا اور آپ کو حیران کر دے گا۔
🦋🦋🦋shazo 🦋🦋🦋
❤️
1