
محبّت الوداع 💖
February 28, 2025 at 01:02 PM
مظفر گڑھ ،باپ اور بیٹی کی محبت کا لاجواب منظر
گزشتہ رات فیاض پارک میں جشن بہاراں کے ہزاروں حاضرین میں محبت وشفقت کا یہ کمال منظر دیکھا گیا!اتنا ہجوم کہیں پاوں رکھنے کی جگہ بھی نہ تھی،ایک باپ اپنی بیٹی کو کافی وقت کندھے پر اٹھاکر سٹیج کے مناظر دکھاتا رہا کہ کہیں میری بیٹی کسی سے پیچھے نہ رہ جائے۔ یہی باپ ہوتے ہیں جو اس طرح اپنی بیٹیوں کو ہمیشہ اپنے خون پسینہ کی کمائی سے اپنے کندھوں پر بٹھا کر دنیا دکھاتے ہیں کہ کہیں ہماری بیٹی کسی سے پیچھے نہ رہ جائے۔ اپنا سب کچھ بچیوں کی پرورش میں تیاگ دیتے ہیں۔ خود روکھی سوکھی کھا کر اپنی بیٹیوں کو اچھا کھلاتے ہیں۔ اللہ تمام بیٹیوں کے والدین کا سایہ ان کے سر پر تادیر سلامت رکھے۔ آمین

❤️
2