
Aesthetic Urdu
February 19, 2025 at 11:02 AM
میں نے بزرگوں سے سنا ہے کہ کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے ہر چھوٹا فیصلہ اپنی زوجہ محترمہ کو کرنے دیں اور ہر بڑا فیصلہ اپنے ہاتھ میں رکھیں :
یعنی بچوں کی پڑھائ، شادی، کونسے مہمانوں کی تواضع اچھی کرنی ہے اور کونسے( آپکے رشتہ داروں) کو صرف چائے پلانی ہے، روزانہ کھانا کیا بنے گا اور آپ اس سلسلے میں کیا کریں گے، بچے اور آپ کیا پہنیں گے اور زوجہ محترمہ خود کیا پہنیں گی بلا بلا کے سب چھوٹے فیصلے زوجہ محترمہ کریں گی۔
آپ صرف بڑے بڑے فیصلے یعنی پاک امریکہ تعلقات کن بنیادوں پہ ہونگے، کشمیر کا پائیدار حل کیا ہوگا، گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے کیسے نمٹا جائے گا، تیسری عالمی جنگ کو کیسے روکا جائے گا اور انسان مریخ پہ کب اور کیسے جائے گا یہ سب بڑے فیصلے آپ اپنے ہاتھ میں رکھیں گے تو ازدواجی زندگی سب کے لئے قابلِ رشک ہوگی۔
😀😀😀
😮
1