
میری ڈائری 📕 ✍
February 11, 2025 at 06:26 AM
گھٹ گھٹ کر جینا پتہ ہے کسے کہتے ہیں؟ ایسے کہ ؛ " آنسو بھی آنکھ سے باہر نہ نکلیں ، ساری سسکیاں سارے آنسو اندر ہی کہیں اُتار لیے جائیں ، ساری خواہشات کا گلا گھونٹ کر اندر ہی کہیں دفن کر دیا جائے ، دل درد سے پھٹ رہا ہو اور ہونٹوں سے مُسکراہٹ جُدا نہ ہو ، بڑی اذیت ہوتی ہے گھٹ گھٹ کر جینے میں جو لوگ ایسے جیتے ہیں وہی جانتے ہیں یہ اذیت ، ایسے لوگ کھل کر قہقہے لگاتے رہتے ، پھر حد تو یہ کہ کہ ؛ اُن کی آنکھوں میں چھپا درد کوئی بھی نہیں جان پاتا ، ایسے لوگوں کے دن تو ہنستے ہوئے گزرتے ہیں مگر راتیں تکیہ بھگوتے ہوئے ، روتے سسکتے ، تڑپتے ہوئے ، اور پھر زندہ رہنے تک ایسے جینا کوئی آسان بات تو نہیں ۔
میرے اندر آج کل اتنا کچھ جمع ہے کہ ؛ لگتا ہے اب میرے اندر کا غبار مُجھے ختم ہی کر دیگا ، غم و غصہ ، بے بسی ، محبت ، نفرت ، دھوکہ ، پریشانی ، بے گناہی اور ہے خوابی ، یہ سب مل کر مجھے اتنا بے چین رکھتے ہیں کہ ؛ دل کرتا ہے اب کہیں روپوش ہو جاؤں ، کسی ایسی جگہ چلا جاؤں کہ ؛ جہاں مُجھے ڈھونڈنے پر میرے ڈھونڈنے والوں کو میری ڈھول تک نہ ملے!!
*aleezyy mehar*
😭
1