
SHIA NEWS ALERTS
February 23, 2025 at 02:15 PM
*تہران غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے اعتماد نیوز کے مطابق رہبر نے شہید سید ح۔۔۔۔ اللہ اور سید۔۔۔ ہا۔۔۔۔شم کی تشییع کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا جو کہ تشییع کے آغاز پر پڑھ کر سنایا گیا*
*عراق میں رہبر کے نمائندے اور رہبر کی جانب سے لب نان بھیجے گئے وفد کے رکن حجت الاسلام و المسلمین سید مجتبی حسینی نے یہ پیغام ح....اللہ کے شہید رہنماؤں کی نماز جنازہ سے پہلے پڑھ کر سنایا*
*رہبر آیت اللہ سید علی خ ا منہ ای کے پیغام کا متن:*
*بسم الله الرّحمن الرّحیم*
*قال الله عزّ و جل: وَ لِلّٰهِ العِزَّةُ وَ لِرَسولِهِ وَ لِلمُؤمِنینَ وَ لٰکِنَّ المُنافِقینَ لا یَعلَمون*
*عظیم مجا ہد اور علاقے میں استقا متی محاذ کے متحرک زعیم و پیشوا، حضرت سید حسن.....اللہ (اعلی اللہ مقامہ) اس وقت عزت و وقار کے عروج پر ہیں۔ ان کا پاکیزہ جسم جہاد فی سبیل اللہ کی سرزمین میں سپرد خاک کیا جائے گا، لیکن ان کی روح اور ان کا راستہ پہلے سے کہیں زیادہ سرفراز ہوکر جلوہ نما ہوگا اور اس راستے پر چلنے والوں کی رہنمائی کرتا رہے گا*
*دشمن جان لے کہ غصب، ظلم اور استکبار کے سامنے استقامت ختم ہونے والی نہیں اور یہ سلسلہ خدا کے حکم سے منزل مقصود تک پہنچ کر رہے گا*
*جناب سید ہا۔۔۔۔ شم....... کا نیک نام اور نورانی چہرہ بھی علاقے کی تاریخ میں ایک چمکتے ستارے کی طرح روشنی بکھیرتا رہے گا جو لب نان میں استقا مت کے رہنما کے قریبی ساتھی اور اٹوٹ جز تھے*
*خدا اور اس کے صالح بندوں کا سلام ہو ان دو سرفراز اور دیگر ایثار اور شجاعت کے جذبے سے مالامال مجا ہد وں پر جنہوں نے گزشتہ دنوں جام شہادت نوش کیا۔ سلام ہو تمام شہدائے اسلام پر۔ اور میرا خصوصی سلام ہو تم پر اے میرے عزیز فرزندو! لبنان کے دلیر نوجوانو!*
➡️ *Join WhatsApp Channel*
https://whatsapp.com/channel/0029Vab65Eb5vKA2zeMZ210w
❤️
😂
😢
🙏
16