
افادات سلمان منصورپوری✒️
February 6, 2025 at 05:15 AM
https://youtu.be/PO03V63dttM
حدیث ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے راستے میں جو شخص کسی چیز کا جوڑا دے تو جنت کے چوکیدار فرشتے اسے بلاکر کہیں گے کہ فلاں دروازہ سے اندر آجاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الخ۔ جوڑے کی شکل میں زیادہ بہتر ہے اس سے کیا مراد ہے ؟
اشھر حرم میں سب سے افضل مہینہ کونسا ہے اور سب سے زیادہ ثواب کس مہینے میں ملتا ہے ؟
کیا مدرسہ شاہی مرادآباد کے فارغین کو قاسمی لکھ سکتے ہیں صحیح رائے سے رہنمائی فرمائیں ؟
حضرت اقدس مفتی محمد تقی عثمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرما رہے ہیں کہ مجھے ڈر ہے کہ ختم بخاری کہیں بدعت نہ ہو جائے"اسکی وضاحت فرمائیں؟
امام صاحب نے دوران نماز سورۃ القارعہ میں دو جگہ آیت چھوڑ دی پھر آخر میں سجدہ سہو کرلیا تو نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
مسجد میں نماز سے فارغ ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ امام کی داڑھی کتری ہوئی ہے تو نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
شب برات میں عشاء کے بعد مساجد میں کافی لوگ جمع رہتے ہیں تو اس موقع پر مختلف عنوانات پر بیان کرنا کیسا ہے ؟
آئندہ سال رمضان المبارک میں عمرے کے لئے جانا چاہتا ہے تو اس نے ایک سال پہلے ہی رقم جمع کردی تو زکوٰۃ کا حکم کیا ہوگا ؟
ایک شخص نے دوسرے کو دھوکا دیکر رقم لیلی اور دے نہیں رہا تو کیا جسکی رقم ہے وہ اسکو زکوٰۃ سمجھ کر معاف کردے تو زکوٰۃ کا حکم کیا ہوگا ؟
شوہر اپنی بیوی سے کہے کہ ہم تم کو طلاق دیدینگے تو کیا حکم ہوگا ؟
کریڈٹ کارڈ کا استعمال سود سے بچتے ہوئے درست ہے یا نہیں ؟
بیوی کا انشورنس کرایا تھا جس کا کئی سال پہلے انتقال ہوچکا ہے اب گھر کے حالات خراب ہوگئے ہیں تو ایسی حالت میں ایل آئی سی کا پیسہ جمع شدہ اور مزید ملنے والا استعمال کرنا کیسا ہے ؟
لائف انشورنس کا کیا حکم ہے ؟
کیا جانوروں کو مرنے کے بعد دفن کرنے کا حکم ہے یا نہیں ؟
پالتو گدھا بیمار ہو اور ٹھیک ہونے کی امید نہ ہو تو کیا اسکو از خود مار سکتے ہیں یا نہیں ؟
50 سال پرانا قبرستان ہے جو بالکل بھر چکا ہے اور دور دراز تک کوئی دوسرا قبرستان نہیں ہے تو پرانے قبرستان کو ازسرنو دوبارہ استعمال کرنے کی کیا کیاصورتیں ہوسکتی ہیں ؟