افادات سلمان منصورپوری✒️ WhatsApp Channel

افادات سلمان منصورپوری✒️

41 subscribers

About افادات سلمان منصورپوری✒️

السلام عليكم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ! اس گروپ میں صرف ہمارے محبوب مربی و مرشد حضرة الاستاذ حضرت مولانا مفتی سید محمد سلمان صاحب منصورپوری مدظلہ کے بیانات ، تصنیفات اور دینی رہنمائی کی مجالس وغیرہ اپلوڈ کی جاتی ہیں۔ * حضرت کے بیانات YouTube Facebook پر بھی upload کئے جاتے ہیں۔ Al-Tazkeer YouTube link: https://www.youtube.com/c/ALTAZKEER Al-Tazkeer Facebook link: https://www.facebook.com/altazkeerofficial/ Telegram: https://t.me/salmanmansoorpur Contact No. +91 8791034667 Mufti Abubakar Siddiq Mansoorpuri

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

افادات سلمان منصورپوری✒️
افادات سلمان منصورپوری✒️
5/25/2025, 4:56:11 PM

ہفتہ واری لائیو پروگرام دینی رہنمائی مجلس نمبر 311 حضرت اقدس مولانا مفتی سید محمد سلمان صاحب منصورپوری دامت برکاتہم العالیہ استاذ حدیث و فقہ دارالعلوم دیوبند https://www.youtube.com/live/Ofu10lpctug?si=qpjtXHu4rUFolZ_Y

افادات سلمان منصورپوری✒️
افادات سلمان منصورپوری✒️
5/30/2025, 12:47:31 PM

https://youtu.be/odMpEJ7X5Ms شداد کے واقعہ کی حقیقت کیا ہے ؟ عورتوں کا ناک میں زیور پہننا کیسا ہے ؟ کیا مسجد میں غیر مسلم داخل ہوسکتا ہے یا نہیں ؟ اگر ایک ہی وقت میں دو بالغ حضرات کے جنازے آجائیں تو انکی نماز جنازہ کیسے ادا کی جائےگی؟ صاحب نصاب شخص جو ہر سال قربانی کرتا ہے اس نے نیت کی اگر لڑکا پیدا ہوا تو حصہ لینے کے بجائے پورا بکرا قربان کروں گا تو کیا حکم ہوگا ؟ بکرے کا ایک سینگ صحیح ہے دوسرا تھوڑا سا ٹوٹا ہوا ہے تو قربانی کا کیا حکم ہوگا ؟ قربانی واجب تھی مگر قربانی نہیں کرائی تو کیا حکم ہوگا ؟ طائف میں مقیم شخص ہر ہفتے مکہ مکرمہ بغیر احرام کےآتا تھا کئی سال بعد مسئلہ معلوم ہوا تو اب اسکے لئے کیا حکم ہوگا ؟ طائف میں مقیم شخص روز طائف سے مکہ مکرمہ ہوتے ہوئے جدہ کا سفر کرتا ہے بعض اوقات میقات کے باہر سے گزر گئے اور بعض اوقات میقات سے ہوتے ہوئےتو اس صورت میں کیا حکم ہوگا ؟ میقات سے بغیر احرام کے گزر گیا ہو اور اسکے ذمہ کئی دم اور عمرے ہوں تو کیا بعد میں عمرے کے سفر میں ایک ماہ کے ہر دن عمرہ کرے تو اس سے دم اور عمرے ساقط ہو جائیں گے ؟ اگر زندگی میں سارے عمرے پورے نہ ہوسکے تو کیا اس کے لئے بچوں سے عمرے کی وصیت واجب ہوگی؟ ایسا شخص کیا اپنے خرچ پر عمرہ کے لیے کسی دوسرے کو بھیج سکتا ہے ؟ کیا جو لوگ اپنا عمرہ کرنے کیلئے جارہے ہیں یہ ان سے عمرہ کے لیے کہ سکتا ہے ؟ بیوی اور بچے حج پر گئے عمرہ کرنے کے بعد شوہر کا اپنے وطن میں انتقال ہوگیا تو کیا انکی بیوی نفلی طواف یا عمرے کیلئے جاسکتی ہیں یا نہیں اور حج کا کیا حکم اور مدینہ منورہ جانے کا کیا حکم ہوگا ؟ عمرہ کے بعد بال کاٹنا بھول گئیں اور اس سے پہلے صابن سے ہاتھ بھی دھویا اور تین مرتبہ برتن دھلے اور ایک مرتبہ برش بھی کرلیا تو کیا حکم ہوگا ؟ احرام کی حالت میں گلوکون ڈی یا اورینج جوس پینا کیسا ہے ؟ حج کی سعی ذیقعدہ میں کرنا کیسا ہے ؟ عزیزیہ مکہ مکرمہ میں ہر بلڈنگ کے نیچے مصلی ہے جہاں مائک سے نماز ہوتی ہے اسی سے متصل دوسرا کمرہ 12۔11 فٹ کے فاصلے پر ہے تو دوسرے کمرے والے لوگ امام کی اقتداء کرسکتے ہیں یا نہیں؟ حرم مدنی میں مسجد سے بالکل باہرلوگ صفیں لگالیتے ہیں جبکہ مسجد کے اندر والا حصہ خالی رہتا ہے تو کیا ایسی صورت میں باہر والوں کی نماز درست ہوگی یا نہیں ؟ ایڑی میں درد ہے تو کیا طواف کے دوران چپل یا جوتا پہن سکتے ہیں یا نہیں ؟ زکوٰۃ دینا کس پر لازم ہے ؟ فیکٹری آفس میں کام سے فارغ ہوکر ذکر یا قرآن مجید کی تلاوت کرنا کیسا ہے ؟ ماموں کے انتقال کے بعد بھی ممانی چوڑی لونگ وغیرہ نہیں اتار رہی ہیں انکے دماغ میں کچھ کمی بھی ہے تو کیا حکم ہوگا ؟ مکان خریدنے کی حیثیت نہیں ہے مکان مالک نے ایک یہ صورت سامنے رکھی ہے کہ وہ مالک کو 11مہینوں کیلئے 2 لاکھ روپے دیدے اور مکان میں رہتا رہے جبکہ 11 مہینے بعد مالک مکان پیسہ واپس کردے گا اور زائد پیسہ بھی نہیں لیگا تو کیا حکم ہوگا ؟ تایا زاد بہن کی پوتی کو گود لے لیا تو کیا وہ اسکی محرم ہوگی یا نہیں ؟ چاروں جانب سے سر کے بال کٹوانا اور گردن اور کان کے اوپر بلیڈ یا کٹ لگوانا کیسا ہے ؟ ہاتھی اور بندر کو درندوں میں شامل کرنے کی کیا وجہ ہے ؟ کیا کھیتی کی پیدوار کو کیڑے سے بچانے کیلئے شراب کا اسپرے کرسکتے ہیں یا نہیں ؟ وصیت کے طور پر ایسی تحریر لکھنا کہ "جب بھی میری جائیداد تقسیم کی جائے تو بڑے بیٹے کو نہ دی جائے بلکہ اسکے بچوں کو دیا جائے " لکھنا کیسا ہے ؟ جائیداد میں دونوں بیٹوں اور انکی اولاد کو اسلامی اور قانونی طور سے بے دخل کرنے کی کیا صورت ہوگی اور کیا یہ درست ہے یا نہیں ؟ کیا وراثت کی تقسیم بھائیوں کی ذمّہ داری ہے ؟

افادات سلمان منصورپوری✒️
افادات سلمان منصورپوری✒️
6/16/2025, 12:33:40 PM

https://youtu.be/0Dojh4ol7Wg ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شرعاً لاشوں کی شناخت معتبر ہے یا نہیں ؟ اور حادثے میں جل کر انتقال کرنے والوں کی تجہیز و تکفین کا کیا حکم ہوگا ؟ اگر 13 ذی الحجہ کو عمرہ کا احرام باندھ کر اسی دن عمرہ کرلیا تو کیا حکم ہوگا ؟ احرام سے پہلے بدن پر جو خوشبو لگائی تھی اگر وہ بعد میں دوسرے عضو پر لگ جائے تو کیا حکم ہے ؟ احرام کی چادر میں وہ خوشبو لگ گئی جو بدن پر لگائی تھی اور صرف خوشبو محسوس ہورہی ہو تو کیا حکم ہوگا ؟ حلق کے بجائے مشین کے 0 نمبر سے سر کے بال صاف کرا لئے تو کیا حکم ہوگا ؟ عورت سخت بیمار ہوگئی ہے جبکہ اسنے طواف وداع نہیں کیا تو اس کے لئے کیا حکم ہوگا ؟ طواف زیارت کے 4 چکر 12 ذی الحجہ کے غروب سے پہلے کئے اور 3 چکر بعد میں کئے تو کیا حکم ہوگا ؟ طواف وداع کئے بغیر طائف یا مدینہ منورہ جانا کیسا ہے؟ مخنث شخص حج و عمرہ کیسے کریگا احرام کی کیا تفصیل ہوگی؟ عرفات میں پیر پھسلنے کی وجہ سے کولہا ٹوٹ گیا جسکی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونا پڑا اب رمی کرلی گئی مگر وقوف مزدلفہ اور طواف زیارت کے لیے کیا حکم ہوگا ؟ اگر سعی کے 7 چکر سے زیادہ لگائے تو کیا حکم ہوگا ؟ مدینہ منورہ سے جدہ آنا ہوا اور وہاں سے مکہ مکرمہ جائے تو احرام کہاں سے باندھا جائے گا؟ 14 تاریخ کو منی میں رہا مگر راستہ بھولنے کی وجہ سے غروب تک رمی نہیں کرسکا تو کیا حکم ہوگا ؟ بڑے جانور میں 4 حصے لئے جسمیں سے ایک اپنے نام کا تھا مگر ذبح کے وقت غلطی سے اپنی جگہ دوسرے کا نام لکھا دیا تو کیا حکم ہوگا؟ دو منھ والے بکرے کی قربانی کا کیا حکم ہوگا ؟ قربانی کے جانور کے پیٹ سے دھات کی کوئی قیمتی چیز مثلاً سونا وغیرہ نکلے تو اس کا کیا حکم ہوگا ؟ بقرعید کے دن کیا قربانی کے گوشت سے کھانے کی ابتداء کرنا لازم ہے ؟ اور کیا یہ بات درست ہے کہ اس دن آدھے دن کا روزہ ہوتا ہے ؟ بیٹوں سے کہنا کہ اگر میں نے فلاں کام کیا تو میں تمھارا باپ نہیں تو یہ قسم منعقد ہوگی یا نہیں ؟

افادات سلمان منصورپوری✒️
افادات سلمان منصورپوری✒️
6/8/2025, 4:36:41 PM

منی مکہ مکرمہ سے لائیو بیان اور دینی رہنمائی مجلس نمبر 313 حضرت اقدس مولانا مفتی سید محمد سلمان صاحب منصورپوری دامت برکاتہم العالیہ استاذ حدیث و فقہ دارالعلوم دیوبند https://www.youtube.com/live/fdYfgCa4W48?si=VznyKP4-SyNMNt-w

افادات سلمان منصورپوری✒️
افادات سلمان منصورپوری✒️
6/5/2025, 10:37:54 AM

https://youtu.be/1i6zb8Nyg3s حرم شریف میں یا سفر کے دوران مخصوص فوارہ سے وضو کرنا کیسا ہے ؟ حرم مکی میں گول صف بندی کے دوران امام و مقتدی کا رخ جب کعبہ کی مختلف دیواروں کی طرف ہو تو کیا فقہی لحاظ سے جہت واحدہ شمار ہوگا یا الگ الگ جہت ؟ عمرہ کے طواف میں اگر کندھا کھولنا بھول جائے تو کیا حکم ہوگا ؟ کیا طواف زیارت عام کپڑے پہن کر کیا جاسکتا ہے ؟ ذی الحجہ کی 8 تاریخ سے پہلے کیا حج کی سعی کی جاسکتی ہے ؟ مکہ مکرمہ میں 12 دن کا قیام ہے اور حج کے ایام ملاکر 15 دن سے کم دن بیٹھ رہے ہیں تو منی مزدلفہ عرفات میں نماز قصر کریں گے یا مکمل ؟ ناپاکی کی حالت میں مدینہ منورہ سے احرام باندھ کر مسجد حرام میں پہونچ کر خانہ کعبہ کو دیکھتے ہی دعائیں کی اور طواف کیے بغیر سعی کرلی پھر بال کاٹ کر احرام کھول لیا تو ایسا کرنا کیسا ہے ؟ مدینہ منورہ سے آکر ایک شخص مکہ مکرمہ میں مقیم ہوا اور حج سے قبل اسکا طائف جانا ہوا تو واپس آکر اسکا وطن اقامت باقی رہےگا یا نہیں ؟ میقات سے گزرنے پر کن لوگوں کے لیے احرام باندھنا ضروری ہے ؟ حج سے پہلے حج کی سعی کرنے کیلئے بغیر تلبیہ اور نیت کے احرام باندھ کر نفلی طواف کرکے سعی کرلی تو احرام کا کیا حکم ہوگا ؟ 9 ذی الحجہ گزارکر 10 ذی الحجہ کی رات کو میدان عرفات پہنچا تو اسکا حج معتبر ہوگا یا نہیں ؟ مکہ مکرمہ میں حج سے 20 دن پہلے سے مقیم ہیں تو ایام منی میں نماز کا کیا حکم ہوگا ؟ 10 ذی الحجہ کو حکومت کی طرف سے سبھی معلم کو 10 بجے سے 4 بجے تک رمی سے منع کردیا گیا ہے تو قربانی کی رسید جنکو دو بجے کی مل گئی ہے انکی ترتیب کیسے باقی رہےگی؟ احرام کی حالت مشت زنی کرنا کیسا ہے ؟ حج بدل کیلئے کون سے حج کا احرام بہتر ہوگا ؟ طواف قدوم کے ساتھ سعی کرنا کیسا ہے؟ حالت احرام میں داڑھی کے بال ٹوٹنے پر جو صدقہ واجب ہوتا ہے وہ کہاں پر دینا بہتر ہے؟ حالتِ احرام میں ٹھنڈ کی وجہ سے کمبل اوڑھ کر لیٹنا کیسا ہے ؟ یہ کہنا کہ قربانی کے جانوروں میں بھینس اور کٹرے کی قربانی درست نہیں ہے ،کیسا ہے ؟ قربانی کے لئے جانور متعین تھا اب اس نے بچہ دیدیا تو کیا حکم ہوگا ؟ 60 ہزار میں قربانی کا جانور خرید نے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ گابھن ہے اب بیچنے پر اسکی قیمت 90 ہزار لگ رہی ہے تو کیا دوسرے جانور کی خرید 90 ہزار میں ہونی ضروری ہے ؟ کیا قربانی میں اگر گوشت کھانے کی نیت ہو تو قربانی نہیں ہوگی؟ جانور کو خریدتے وقت قربانی کی نیت نہیں تھی اب دو دن پہلے نیت کرنا کیسا ہے ؟ قربانی کے جانور کے چھوٹے چھوٹے کان نکل آنا عیب میں شمار ہوگا یا نہیں ؟ نماز کی حالت میں مکبر کا وضو ٹوٹ جائے تو مقتدی کی نماز کا کیا حکم ہوگا ؟

افادات سلمان منصورپوری✒️
افادات سلمان منصورپوری✒️
2/21/2025, 1:34:08 PM

https://youtu.be/fYimX0GqG9M چھوٹے بچے یہ معلوم کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کہاں ہیں اور ہم انکو کیوں نہیں دیکھ سکتے تو انکو کیا جواب دینا چاہیے جو انکی فہم کے مطابق ہو؟ ایمان مجمل میں احکامه کے ساتھ ارکانه کا اضافہ کیسا ہے ؟ کسی کی قبر پر جاکر اسکے عزیز کی شکایت کرنا کیسا ہے ؟ زمزم میں کتنی حد تک پانی ملا سکتے ہیں ؟ جو لوگ مدارس میں داخلہ نہیں لے سکتے انکے لئے آن لائن عالمیت کا کورس پڑھایا جارہا ہے اور تکمیل کے بعد سند بھی ملتی ہے اور وہ عالم بھی کہلاتے ہیں اس بارے میں کیا حکم ہے ؟ جمعہ کے خطبہ میں آیت سجدہ پڑھ دی تو کیا بعد میں اعلان کرنا ضروری ہے ؟ ایسے شخص کے قریب آیت سجدہ پڑھنا جو کہ واقف نہ ہو تو کیا تلاوت کرنے والے کیلئے اسکو مطلع کرنا واجب ہے ؟ بچیوں کا فرض نماز میں زور سے تلاوت کرنا کیسا ہے ؟ فجر کی سنتیں چھوٹ گئی تھی تو انکو طلوع سے قبل پڑھنا کیسا ہے ؟ زکوٰۃ کے پیسے ہیں اور جسکی زکوٰۃ کا پیسہ ہے اس نے اسے خرچ کا پورا اختیار دے رکھا ہے تو کیا یہ وکیل بن کر اپنےوالدین پر خرچ کرسکتا ہے ؟ شوہر اور بیوی میں ان بن چل رہی تھی گھر والوں نے جب لڑکی کو لے جانے کو کہا تو شوہر نے کہا کہ بیوی کی حیثیت سے نہیں لے جاؤ گا ماموں کا گھر ہے آئیں جائیں"مذکورہ الفاظ کنایات طلاق میں سے ہیں یا نہیں ؟ کاروبار"سمیر گولڈ بزنس"کے نام سے چل رہا ہے جن کا کہنا یہ ہے کہ ہم علماء سے پیسے لیتے ہیں بطور مضاربت کاروبار کررہے۔۔اس بارے میں کیا حکم ہے ؟ سونے کا بونڈ خریدنا کیسا ہے؟ گھر پر کبوتر آکر خود بخود رہنے لگے اور مالک نے اسکے لئے گھونسلہ بھی بنادیا جبکہ کبوتر کے مالک کا پتہ نہ ہو تو اسکو ذبح کرکے کھانا کیسا ہے؟ دوسرے اضلاع سے مزدور آکر کرائے کے مکان میں رہتے ہیں واپس جاتے ہوئے کچھ نہ کچھ سامان چھوٹ جاتا ہے تو اس سامان کا استعمال مکان مالک کےلئے کرنا کیسا ہے؟ مدرسے کی طرف سے ملازمین کو فیملی کوارٹر دیا جاتا ہے تو کیا اس میں اپنے بجائے کسی دوسرے عزیز کو رہائش کرواسکتے ہیں یا کرائے پر اٹھا کر کرایہ خود استعمال کرسکتے ہیں ؟

افادات سلمان منصورپوری✒️
افادات سلمان منصورپوری✒️
2/6/2025, 5:15:25 AM

https://youtu.be/PO03V63dttM حدیث ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے راستے میں جو شخص کسی چیز کا جوڑا دے تو جنت کے چوکیدار فرشتے اسے بلاکر کہیں گے کہ فلاں دروازہ سے اندر آجاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الخ۔ جوڑے کی شکل میں زیادہ بہتر ہے اس سے کیا مراد ہے ؟ اشھر حرم میں سب سے افضل مہینہ کونسا ہے اور سب سے زیادہ ثواب کس مہینے میں ملتا ہے ؟ کیا مدرسہ شاہی مرادآباد کے فارغین کو قاسمی لکھ سکتے ہیں صحیح رائے سے رہنمائی فرمائیں ؟ حضرت اقدس مفتی محمد تقی عثمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرما رہے ہیں کہ مجھے ڈر ہے کہ ختم بخاری کہیں بدعت نہ ہو جائے"اسکی وضاحت فرمائیں؟ امام صاحب نے دوران نماز سورۃ القارعہ میں دو جگہ آیت چھوڑ دی پھر آخر میں سجدہ سہو کرلیا تو نماز کا کیا حکم ہوگا ؟ مسجد میں نماز سے فارغ ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ امام کی داڑھی کتری ہوئی ہے تو نماز کا کیا حکم ہوگا ؟ شب برات میں عشاء کے بعد مساجد میں کافی لوگ جمع رہتے ہیں تو اس موقع پر مختلف عنوانات پر بیان کرنا کیسا ہے ؟ آئندہ سال رمضان المبارک میں عمرے کے لئے جانا چاہتا ہے تو اس نے ایک سال پہلے ہی رقم جمع کردی تو زکوٰۃ کا حکم کیا ہوگا ؟ ایک شخص نے دوسرے کو دھوکا دیکر رقم لیلی اور دے نہیں رہا تو کیا جسکی رقم ہے وہ اسکو زکوٰۃ سمجھ کر معاف کردے تو زکوٰۃ کا حکم کیا ہوگا ؟ شوہر اپنی بیوی سے کہے کہ ہم تم کو طلاق دیدینگے تو کیا حکم ہوگا ؟ کریڈٹ کارڈ کا استعمال سود سے بچتے ہوئے درست ہے یا نہیں ؟ بیوی کا انشورنس کرایا تھا جس کا کئی سال پہلے انتقال ہوچکا ہے اب گھر کے حالات خراب ہوگئے ہیں تو ایسی حالت میں ایل آئی سی کا پیسہ جمع شدہ اور مزید ملنے والا استعمال کرنا کیسا ہے ؟ لائف انشورنس کا کیا حکم ہے ؟ کیا جانوروں کو مرنے کے بعد دفن کرنے کا حکم ہے یا نہیں ؟ پالتو گدھا بیمار ہو اور ٹھیک ہونے کی امید نہ ہو تو کیا اسکو از خود مار سکتے ہیں یا نہیں ؟ 50 سال پرانا قبرستان ہے جو بالکل بھر چکا ہے اور دور دراز تک کوئی دوسرا قبرستان نہیں ہے تو پرانے قبرستان کو ازسرنو دوبارہ استعمال کرنے کی کیا کیاصورتیں ہوسکتی ہیں ؟

افادات سلمان منصورپوری✒️
افادات سلمان منصورپوری✒️
2/23/2025, 4:24:29 PM
Post image
Image
افادات سلمان منصورپوری✒️
افادات سلمان منصورپوری✒️
2/23/2025, 4:48:34 PM

ہفتہ واری لائیو پروگرام اور گزشتہ پانچ سالوں سے جاری دینی رہنمائی کی مجلس نمبر 300 حضرت اقدس مولانا مفتی سید محمد سلمان صاحب منصورپوری دامت برکاتہم العالیہ استاذ حدیث و فقہ دارالعلوم دیوبند https://www.youtube.com/live/39AbZHHqeVs?si=u44i8vSIOx0PN6e7

افادات سلمان منصورپوری✒️
افادات سلمان منصورپوری✒️
2/2/2025, 4:53:36 PM

ہفتہ واری لائیو پروگرام دینی رہنمائی مجلس نمبر 297 حضرت اقدس مولانا مفتی سید محمد سلمان صاحب منصورپوری دامت برکاتہم العالیہ استاذ حدیث و فقہ دارالعلوم دیوبند https://www.youtube.com/live/edeg-IUVm-Q?si=BcSJdownp3neg6Di

Link copied to clipboard!