
افادات سلمان منصورپوری✒️
February 21, 2025 at 01:34 PM
https://youtu.be/fYimX0GqG9M
چھوٹے بچے یہ معلوم کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کہاں ہیں اور ہم انکو کیوں نہیں دیکھ سکتے تو انکو کیا جواب دینا چاہیے جو انکی فہم کے مطابق ہو؟
ایمان مجمل میں احکامه کے ساتھ ارکانه کا اضافہ کیسا ہے ؟
کسی کی قبر پر جاکر اسکے عزیز کی شکایت کرنا کیسا ہے ؟
زمزم میں کتنی حد تک پانی ملا سکتے ہیں ؟
جو لوگ مدارس میں داخلہ نہیں لے سکتے انکے لئے آن لائن عالمیت کا کورس پڑھایا جارہا ہے اور تکمیل کے بعد سند بھی ملتی ہے اور وہ عالم بھی کہلاتے ہیں اس بارے میں کیا حکم ہے ؟
جمعہ کے خطبہ میں آیت سجدہ پڑھ دی تو کیا بعد میں اعلان کرنا ضروری ہے ؟
ایسے شخص کے قریب آیت سجدہ پڑھنا جو کہ واقف نہ ہو تو کیا تلاوت کرنے والے کیلئے اسکو مطلع کرنا واجب ہے ؟
بچیوں کا فرض نماز میں زور سے تلاوت کرنا کیسا ہے ؟
فجر کی سنتیں چھوٹ گئی تھی تو انکو طلوع سے قبل پڑھنا کیسا ہے ؟
زکوٰۃ کے پیسے ہیں اور جسکی زکوٰۃ کا پیسہ ہے اس نے اسے خرچ کا پورا اختیار دے رکھا ہے تو کیا یہ وکیل بن کر اپنےوالدین پر خرچ کرسکتا ہے ؟
شوہر اور بیوی میں ان بن چل رہی تھی گھر والوں نے جب لڑکی کو لے جانے کو کہا تو شوہر نے کہا کہ بیوی کی حیثیت سے نہیں لے جاؤ گا ماموں کا گھر ہے آئیں جائیں"مذکورہ الفاظ کنایات طلاق میں سے ہیں یا نہیں ؟
کاروبار"سمیر گولڈ بزنس"کے نام سے چل رہا ہے جن کا کہنا یہ ہے کہ ہم علماء سے پیسے لیتے ہیں بطور مضاربت کاروبار کررہے۔۔اس بارے میں کیا حکم ہے ؟
سونے کا بونڈ خریدنا کیسا ہے؟
گھر پر کبوتر آکر خود بخود رہنے لگے اور مالک نے اسکے لئے گھونسلہ بھی بنادیا جبکہ کبوتر کے مالک کا پتہ نہ ہو تو اسکو ذبح کرکے کھانا کیسا ہے؟
دوسرے اضلاع سے مزدور آکر کرائے کے مکان میں رہتے ہیں واپس جاتے ہوئے کچھ نہ کچھ سامان چھوٹ جاتا ہے تو اس سامان کا استعمال مکان مالک کےلئے کرنا کیسا ہے؟
مدرسے کی طرف سے ملازمین کو فیملی کوارٹر دیا جاتا ہے تو کیا اس میں اپنے بجائے کسی دوسرے عزیز کو رہائش کرواسکتے ہیں یا کرائے پر اٹھا کر کرایہ خود استعمال کرسکتے ہیں ؟