AF💝
AF💝
February 25, 2025 at 06:56 PM
تپش میں بے پناہ طاقت ہے تپش آپکی آنکھوں کی ہو یا آگ کی ہو دل کو گرما دیتی ہے لرزہ دیتی ہے۔۔۔ آپکی آنکھوں کی مدھوش کُن لذت نہ جانے کیوں مُسلسل برداشت نہیں ہو سکتی۔ منظر سے خود کو ہٹانا پڑتا ہے یا آپکی پیاری آنکھوں پہ ہاتھ رکھنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔۔ بہت حسین ہوتے ہیں وہ لمحات جب آپ دیکھے جا رہے ہوتے ہیں بہت خاص انداز سے کہ دل سنبھل پائے نہ دھڑکن۔ آج آگ کے پاس نہ جانے کیوں آپ کی آنکھیں یاد آ گئیں اس میں وہ تپش نہیں ہے جو لحظہ بھر میں میرے ہاتھ پاؤں گرم کر دے ان میں خون رواں کر دے کہ میں جی سکوں۔۔۔ میں نے تہہ دل سے تسلیم کیا کہ آپکی آنکھوں کی تپش آگ میں نہیں ہے۔۔۔۔ موسم بہت سرد ہےںجما دے گا میرے خون کو اس سے پہلے عنایت کیجے کہ خون تو رواں ہو زندہ تو رہوں آپ کے آنے تک۔۔۔
Image from AF💝: تپش میں بے پناہ طاقت ہے تپش آپکی آنکھوں کی ہو یا آگ کی ہو دل کو گرما د...
👍 1

Comments