SAO NEWS
SAO NEWS
February 15, 2025 at 11:38 AM
بیروت ہوائی اڈے کے قریب حملے میں ’یونیفل‘ کمانڈر زخمی لبنان لبنانی حزب اللہ کے حامیوں نے جمعے کی رات بیروت میں اقوام متحدہ کی امن فوج ’یونیفل‘ کی گاڑی کو نذر آتش کردیا جس کے نتیجے میں ایک یونیفل کمانڈر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ واقعہ بیروت کے رفیق حریری ہوائی اڈے پر ایرانی طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے کے خلاف حزب اللہ کے حامیوں کی طرف سے شروع کیے گئے احتجاجی مظاہروں کے دوران پیش آیا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ "جمعہ کی شام امن فوجیوں کو بیروت کے ہوائی اڈے پر لے جانے والے ’یونیفل‘ کے قافلے پر پرتشدد حملہ ہوا جس میں ایک گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "یونیفل" کے سبکدوش ہونے والے ڈپٹی کمانڈر جو اپنا مشن مکمل کرنے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے زخمی ہو گئے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم امن فوجیوں پر اس خوفناک حملے سے صدمے میں ہیں جو ایک مشکل وقت میں جنوبی لبنان میں سلامتی اور استحکام کی بحالی کے لیے کام کر رہے تھے"۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "امن فوج پر حملے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتے ہیں۔ ہم لبنانی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کی مکمل اور فوری تحقیقات کریں اور تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں"۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "امن فوج کے سپاہی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کے تحت ہمارے مینڈیٹ کے مطابق جنوبی لبنان میں سلامتی اور استحکام کی بحالی کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں"۔ جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ العربیہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کے حامیوں نے اقوام متحدہ کی امن فوج ’یونیفل‘ کی کاروں کے ایک قافلے کو جلا ڈالا، یہ قافلہ بیروت کے ہوائی اڈے کی طرف جا رہا تھا جب اس پر حملہ کیا گیا۔ یو این مشن کے نائب سربراہ جنرل ارولڈو لازارو نے بتایاکہ حزب اللہ کے عناصر نے ان کے قافلے پر حملہ کیا اور اس کی گاڑیوں کو نذرآتش کرڈالا۔ یونیفل نے بتایا کہ لبنانی حزب اللہ کے حامیوں نے جنرل ارولڈو لازارو پر حملہ کیا، جب کہ حملوں کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے مشن کے دو فوجی زخمی ہوئے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بیروت ہوائی اڈے کے داخلی راستے پر تین گاڑیوں پر مشتمل یو نیفل کی پٹرولنگ پارٹی پر حملہ کیا گیا، کچھ جوانوں نے افسران کو مارا پیٹا، سامان لے لیا اور کاریں جلا دیں۔ فوٹیج میں حزب اللہ کے ارکان کو ایک ایرانی طیارے کو ہوائی اڈے پر اترنے سے روکنے کے خلاف ہنگاموں کے دوران بیروت ہوائی اڈے کی سڑک پر ایک "کچرا" گاڑی خالی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فوج کی وارننگ دوسری جانب لبنانی فوج نے مداخلت کرتے ہوئے بیروت ہوائی اڈے کی سڑک پر نظم و ضبط برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ "کئی علاقے خاص طور پر رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آس پاس کے علاقوں میں مظاہرے ہورہے ہیں۔ ان مظاہروں کے دوران فوجی اہلکاروں پر حملے کیے گئے، لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفل) کی گاڑیوں پر حملے، اور ہوائی اڈے کی سڑک کو بند کرنے کی کوششوں سمیت حملے اور فسادات شامل ہیں"۔ فوج نے شہریوں کو پرتشدد حربوں کے خلاف خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک جس نازک مرحلے سے گذر رہا ہے پرتشدد احتجاج سے اس کے سنگین نتائج کے ساتھ اندرونی تناؤ پیدا ہوگا۔ دوسری طرف اقوام متحدہ نے حالیہ حملوں کے بعد اپنے ملازمین سے بیروت کے ہوائی اڈے کی سڑک سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ العربیہ ایکس #بیروت #حزب_اللہ #لبنان Reported By SAO
Image from SAO NEWS: بیروت ہوائی اڈے کے قریب حملے میں ’یونیفل‘ کمانڈر زخمی لبنان  لبنانی حز...

Comments