
SAO NEWS
107 subscribers
About SAO NEWS
"Welcome to SAO NEWS – your go-to source for timely updates and exclusive insights! We bring you the latest in news, political trends, social updates, and more. Join us to stay informed and connected. Tune in to our regular shows for in-depth analysis and reports straight from the field. SAO NEWS – where every story matters!"
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو غلط ہے کسی حاجیوں کے جہاز کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا Reported By SAO

کچھ لوگ چھپ چھپ کر آپ پر اور آپ کے ہر کام پر نظر رکھتے ہیں جبکہ اگر اتنا دھیان وہ اپنے کاموں اور اپنے کرتوتوں پر دیں تو انکی اپنی زندگی سنور جاۓ۔۔ یقین مانیں زندگی بہت خوبصورت ہے اگر سب اپنی اپنی جئیں تو🙂 Reported By SAO


امریکی فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل C.Q. Brown، بحریہ کی چیف آف آپریشنز امیرالبحر محترمہ Lisa Franchettiاور فضائیہ کے نائب چیف جنرل Jim Slife برطرف۔ فوج میں تنوع (سیاہ فام، اقلیت، خواتین, Transsexualوغیرہ) کی حوصلہ افزائی کرنے والوں سے فوج کو پاک کرنے کی طرف عملی قدم Reported By SAO


انڈیا نے پاکستان کو شکست دیدی عبدالصمد ایف خان خلیل Reported By SAO

امریکا میں غیر ملکی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ابتک کریک ڈاؤن کے دوران 20 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطنوں کو گرفتار کر کے ملٹری ایئر کرافٹ کے ذریعے ملک بدر کئے گئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے تارکین وطن کے ہاتھوں میں ہتھکڑی، کمر اور پیروں میں بھی بیڑیاں ڈالی گئی۔ گرفتار ہونے والے تارکین وطن میں پاکستان، افغانستان، چین، بھارت، ایران، نیپال، سری لنکا، ترکیہ، ازبکستان اور ویتنام سمیت دیگر ممالک کے شہری شامل ہے۔ 20 سے زائد پاکستانیوں جن کے پاس گرین کارڈز موجود تھے ان کو بھی ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔ ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق جنوری کے آخر میں یومیہ 800 سے 1500 کے قریب گرفتاریاں کی جا رہی تھی۔ تاہم فروری کے پہلے تین ہفتوں میں یہ تعداد 600 افراد یومیہ تک آ گئی ہے۔ جبکہ ٹرمپ انتظامیہ نے یومیہ 1200 سے 1500 گرفتاریوں کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ #امریکا #تارکین_وطن #جبری_بیدخلی Reported By SAO

یوکرین میں روسی مداخلت کے تین سال مکمل، مغربی لیڈر کییف میں یوکرینی صدر نے جنگ کے دوران مزاحمت اور بہادری دکھانے پر یوکرینی عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔ یورپی یونین کی جانب سے روس کے خلاف پابندیوں کے نئے پیکج کا نفاذ کر دیا گیا۔ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے آج پیر چوبیس فروری کو یوکرین میں روسی فوجی مداخلت کے تین سال مکمل ہونے پر اپنے ملک کے عوام کی ''مزاحمت‘‘ اور ''بہادری‘‘ کو سراہا۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین پر جس فوجی چڑھائی کو ''خصوصی فوجی آپریشن‘‘ کا نام دیا تھا، اس نے یورپ میں دوسری عالمی جنگ کے بعد سے لے کر اب تک کا سب سے بڑا تنازعہ کھڑا کر رکھا ہے۔ اس تنازعے میں اب تک دونوں جانب سے دسیوں ہزار فوجی اور بڑی تعداد میں عام شہری بھی مارے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ تین سال سے جاری روسی فوجی حملوں نے یوکرین کے جنوبی اور مشرقی شہروں کو تباہ اور لاکھوں لوگوں کو بے گھر کر دیا ہےلیکن مغرب کی یوکرین اور زیلنسکی کے ساتھ مسلسل تین سال تک یکجہتی کے بعد اب ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی نے اس حمایت کے لیے اتحاد کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے اور اس جنگ کے ایک نازک موڑ پر یوکرین کے لیے اہم فوجی اور مالی امدادکی فراہمی پر سوالیہ نشان بھی لگ گیا ہے۔ روسی افواج اب بھی مشرقی یوکرین میں پیش قدمی کر رہی ہیں اور امریکی صدر ٹرمپ کے ان کے روسی ہم منصب پوٹن سے رابطے اور کییف کے لیے طویل المدتی حمایت سے متعلق شکوک و شبہات سے ماسکو کو حوصلہ ملا ہے۔ صدر زیلنسکی نے پیر کے روز ''یوکرینی عوام کی بہادری کے تین سالوں کی تکمیل‘‘ کو سراہتے ہوئے مزید کہا، ''میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو یوکرینی مزاحمت کا دفاع اور حمایت کرتا ہے۔‘‘ مغربی رہنما کییف کے دورے پر کینیڈا سمیت ایک درجن سے زائد مغربی رہنماؤں نے آج پیر کو یوکرین کے دارالحکومت کییف کا دورہ کیا تاکہ روسی فوجی مداخلت کی تیسری برسی کے موقع پر جنگ کے اہم ترین حامیوں کی طرف سے کییف کے لیے حمایت کا مظاہرہ کیا جا سکے۔ ٹرین کے ذریعے کییف پہنچنے والوں میں یورپی یونین کے کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بھی شامل تھے۔ پیر کے روز کییف پہنچنے والے رہنماؤں میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بھی شامل تھے دیگر مہمانوں میں یورپی کونسل کے صدر انٹونیو کوسٹا کے ساتھ ساتھ شمالی یورپی ممالک کے لیڈر اور اسپین کے وزیر اعظم بھی شامل تھے۔ یورپی یونین کے کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈئر لاین نے ٹرین کے ذریعے کییف پہنچنے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ یوکرین اپنی ''بقا کی جنگ‘‘ لڑ رہا ہے اور یوکرین میں یورپ کی ''تقدیر‘‘ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ''ہم آج کییف میں ہیں کیونکہ یوکرین یورپ ہے۔ بقا کی اس جنگ میں، یہ نہ صرف یوکرین کی بلکہ یورپ کی تقدیر بھی ہے۔‘ روس پر نئی یورپی پابندیاں برسلز نے پیر کے روز روس پر پابندیوں کے ایک نئے مرحلے کا نفاذ بھی کر دیا ہے، جن کے زریعے روسی توانائی کی ترسیل پر مغربی پابندیوں کی خلاف ورزی کے لیے استعمال ہونے والی روسی ''آئل ٹینکروں کی شیڈو فلیٹ‘‘ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یورپی یونین کی اعلیٰ ترین سفارت کار کایا کالاس نے ان پابندیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا، ''نہ صرف روسی شیڈو فلیٹ بلکہ غیر محفوظ آئل ٹینکرز کے آپریشن کی حمایت کرنے والوں، ڈرونز کو پائلٹ کرنے کے لیے ویڈیو گیم کنٹرولرز، یورپی پابندیوں کو غیر مؤثر بنانے کے لیے استعمال کیے جانے والے بینکوں اور جھوٹ پھیلانے والی پراپیگنڈا آؤٹ لیٹس پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔‘ #Kiev #Ukraine #European_Union 🏤 #Regional_Security #Russia_War #Sanctions_Packages Reported By SAO


عدالتیں کیوں تحریک انصاف سے سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہیں؟ دو سال بعد بھی چالان پیش نہ ہونے پر ڈی جی اینٹی کرپشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش،جواب طلب 9 مئی کیسز کو دو سال ہونے کو آئے ہیں کسی عدالت نے نہیں پوچھا مہ چالان کیوں مکمل نہیں کسی عدالت نے نہیں تفتیش مکمل ہونے کا نہیں پوچھا،بار بار فرد جرم تبدیل ہونے کا دفعات تبدیل ہونے کا، عدالت کیسے دوہرا معیار اپنا سکتی ہے؟ عدالت کا کیس میں ڈی جی اینٹی کرپشن کو دوبارہ تحریری جواب پیش کرنے کا حکم۔جسٹس فاروق حیدر نے شہری احمد سیف اللہ خان کی اخراج مقدمہ کیلئے درخواست پر سماعت کی ۔مقدمہ کا چالان ٹرائل کورٹ داخل نہ ہونے پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ پیش ہوئے۔ کتنی عرصہ میں یہ چالان داخل ہونا چائیے تھا۔ جسٹس فاروق حیدر 14 دنوں میں چالان داخل ہونا چاہیے تھا ، ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ Reported By SAO