
خدام نیوز آفیشل (Khuddam News Official)
February 24, 2025 at 04:06 AM
*تراویح میں گلے کا بیٹھ جانا اور حل*
بعض احباب نے یہ سوال کیا ہے کہ تراویح میں قرآن سناتے ہی دو تین روز بعد گلے پر زور پڑنے لگتا ہے یا گلا بیٹھ جاتا ہے، تو کوئی نسخہ بتا دیجئے ! 😋
ان تمام احباب کی خدمت میں عرض ہے کہ ہر بیماری یا تکلیف کا نسخہ نہیں ہوتا ہے، کچھ تکلیف میں احتیاطی تدابیر بھی ہوا کرتی ہین۔
یہ گلے پر زور پڑنا یا بیٹھنا کوئی بیماری نہیں ہے، بلکہ خود حفاظ یا قراء کے ذریعے پیدا کی ہوئی تکلیف ہے، ہم حفاظ پورے سال قرآن پڑھتے نہیں ہیں (اِلا ماشاءاللہ) اور اگر کوئی پڑھتا بھی ہے تو آواز اور رفتار معتدل یا مدھم سے بھی دھیری ہوتی ہے، تو گلے پر کس بات کو زور پڑے گا ؟ جبکہ تراویح میں مسلسل ایک یا سوا گھنٹہ تیز رفتار اور بلند آواز سے پڑھنا ہوتا ہے تو گلے کے عضلات پر بہت زیادہ زور پڑتا ہے، جسکی وجہ سے آواز بھاری ہو جاتی ہے۔
انسانی throat (گلا) اگر پلاسٹک یا فائبر سے بھی بنا ہوتا اور اسے یوں اچانک سے رگڑ دیا جاتا تو وہ بھی شاید بیٹھ (آواز کا بھاری پن) جاتا، یہ بات ایسے ہی ہے جیسے آپ دو تین مہینے کسرت کرنے نہ جائیں اور تین مہینے بعد اچانک جم جا کر پچاس push up، لفٹنگ، تھائز، چیسٹ یا اور بھی ایکسرسائز کرلیں تو پھر اگلے دو تین دن کے لئے آپ کا بدن درد سے دو چار ہو جائے گا، کیوں کہ بدن کے عضلات کو اچانک اتنی کسرت کی عادت ہی نہیں ہے، اسی طرح گلے کی عضلات کے ساتھ بھی ہم نا انصافی کرتے ہین اور اسکے نتیجے میں اپنا گلا دبا لیتے ہین، مطلب کہ آواز بھاری کر لیتے ہین 😋
اس سے بچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ شروع کے تین چار روز معتدل آواز اور مدھم رفتار سے قرآن پاک پڑھا جائے، کیون کہ شروع کے پارے ہر حفاظ کو یاد ہوتے ہین، اور کوشش بھی یہی رہے کہ پورے رمضان اسی طرز پر تراویح سنائی جائے، لیکن اگر 7 یا 8 پارے پر پہنچتے پہنچتے پاری لڑکھڑانے لگے اور رفتار کے ساتھ ساتھ آواز بھی بلند ہونے لگے تو پھر آپ تراویح سے پہلے اور بعد گرم پانی سے غرارہ کیا کریں بس ۔۔۔کیوں کہ گلا بیٹھنے کا صحیح علاج یہ ہے کہ انسان زیادہ سے زیادہ خاموشی اختیار کرے اور گرم پانی سے غرارہ کرے، مگر رمضان شریف میں ہم حفاظ خاموش تو رہ نہیں سکتے تو کم سے کم غرارہ سے ہی کام چلائیں۔
۔
تحریر: ڈاکٹر سعید جونپوری
انتخاب: کشکول اردو موبائل ایپ
👍
1