خدام نیوز آفیشل (Khuddam News Official)
February 25, 2025 at 05:24 PM
مصعب ہنیہ بھی شہید
اسماعیل ہنیہ شہید کے صاحبزادے مصعب کو بھی اسرائیلی جیل میں تشدد کرکے شہید کر دیا گیا۔ تحریک مزاحمت نے کچھ دیر قبل ان کی شہادت کا اعلان کر دیا۔ 35 سالہ مصعب کو غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران دجالی فوج نے 3/3/2024 کو خانیونس سے گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے وقت وہ بالکل صحت مند تھے۔ مگر تشدد برداشت نہ کرسکے اور شہید ہوگئے۔ دجالی فوج نے فلسطینی اسیران کلب کو پیغام پہنچا دیا کہ مصعب 5 جنوری کو دوران حراست انتقال کر گئے تھے۔ ان کی کچھ عرصہ قبل ہی شادی ہوئی تھی اور ایک بیٹا ہے۔ 11 اپریل 2024ء کو عید کے دن اسما عیل ہنیہ کے 3 بیٹوں حازم، امير اور محمد سمیت 4 پوتوں خالد، رزان، منى اور آمال کو بھی دجال نے شہید کیا تھا۔ جانباز قائد کے اہل خانہ میں سے اب تک 31 افراد اور ہنیہ خاندان کے 167 افراد القدس پر قربان ہوچکے ہیں۔
😢
4