Mufti Taqi Usmani Sahab
Mufti Taqi Usmani Sahab
February 3, 2025 at 02:34 AM
[کتابوں کا عاشق] کتابیں پڑھے لکھے لوگوں کی زندگیاں بدلتی ہیں، ان کے اذہان کو جلا بخشتی ہیں، ان کے افکار میں ندرت و وسعت پیدا کرتی ہیں، جس سے ہمیشہ مسلمانوں نے کتب اور کتب خانوں سے تطہیر قلب و نظر اور تزکیہ ذہن و فکر کے علاوہ آراٸش مکین و مکان کا کام بھی لیا، ایک دور تھا جب مسلم معاشرے میں عوام کیلٸے کتب خانے بنانے کا معمول بن گیا تھا۔ محی الدین عبدالرحیم بن علی بن سعیدبیسانی عسقلانی المعروف بالقاضی الفاضل م٥٩٦ھ کا تعلق ایک علمی خانوادہ سے تھا، یہ عالم فاضل، نہایت نامور ادیب وشاعر، نیک، تھجد گزار شب زندہ دار وزیرتھا، انشإ پردازی میں متقدمین پر بھی فاٸق تھا پہلے سلطان صلاح الدین کا وزیر رہا، وہ اس کی بہت قدر کرتا تھا، پھراس کےفرزند عزیز کا اور اس کے بعد سلطان منصور کا وزیر رہا، مورخ عبداللطیف بغدادی کا بیان ہے: ان کو کتابوں کا بے حد شوق تھا، اس نے دو لاکھ کتابیں جمع کی تھیں اور ہر کتاب کے بہت سے نسخے رکھتا تھا، صحاح جوھری کے اس کے پاس ١٨ نسخے موجود تھے، ہر فن کے کتابیں جمع کی تھیں، نہایت شاندار کتب خانہ بنایا تھا، ہر جگہ سے کتابیں منگواتا، اس کے نقل نویس کبھی تھکتے نہیں اور جلد ساز کبھی بیکار نہیں بیٹھتے تھے، اس کے کتب خانہ میں ایک لاکھ چوبیس ہزار کتابیں تھیں، یہ تعداد موصوف کی وفات سے بیس برس پہلے کی تھی، اس کتب خانہ میں کتابوں کا ایک سے ایک عمدہ نسخہ جمع کیا گیا تھا۔ ابن صورہ کا بیان ہے : موصوف کے فرزند اشرف کے پڑھنے کے لیے دیوان الحماسہ کے ٣٥ نسخے نکال کر میرے سامنے ان کو سامنے پیش کیے اور ہر نسخہ کو بتانے لگے کہ یہ فلاں کے قلم کا نسخہ ہے ٣٥ نسخوں تک یہی کیفیت رہی، آخر قاضی صاحب نے مجھ سے فرمایا کہ بچوں کو پڑھانے کیلٸے دیوان الحماسہ کا نسخہ مہیا کرو اور ایک دینار لیتے جاو خرید کر لیتے آنا۔(طبقات الشافعیہ الکبری۔النجوم الزاہرہ۔شذرات الذھب ۔معجم البلدان۔نفح الطیب۔ ہمارے زمانے میں ایک عاشق الکتب استاذی وشیخی فقيه العصر شيخ الإسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم ہیں، جنہیں کتابوں سے بے حد محبت ہے، اس کی سادہ سی مثال جامعہ دارالعلوم کراچی کی لائبریری ہے، یہ لائبریری استاذ محترم شیخ الاسلام صاحب دامت برکاتہم کی کتابوں سے محبت کا گویا تاج محل ہے جہاں حضرت والا نے دنیا بھر سے کروڑوں روپے مالیت کی کتابیں جمع کر رکھی ہیں؛ اور ہزاروں عشاق فیضیاب ہوتے ہیں۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaCoJSODTkK6ThIh6R12
❤️ 👍 ♥️ 🌹 😂 🤲 🫀 72

Comments