Rapid Information
February 24, 2025 at 03:45 AM
🛑 *کل دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *23 فروری 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
(1) 🔴 شاہینوں کو ذلت آمیز شکست: چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج مقابلہ بھارت کے نام
(2) 🔴 پاک بھارت ٹاکرا: کوہلی کی سنچری، بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
(3) 🔴 ’انضمام الحق کا بھتیجا چاچا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے‘، امام الحق کے رن آؤٹ پر وائرل میمز
(4) 🔴 پاکستانی بیٹرز کی اننگز کی ابتدائی 161 گیندوں پر ڈاٹ بالز کی سنچری، پاور پلے بھی ٹُک ٹُک کرکے گزارا
(5) 🔴 سبی کا سالانہ تین روزہ تبلیغی اجتماع اختتام پذیر، اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی
(6) 🔴 بجٹ کی تیاری شروع، تاجروں کی مشاورت سے بجٹ بنا رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے، وزیر خزانہ
(7) 🔴 ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 7 خوارج جہنم واصل
(8) 🔴 وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر باکو پہنچ گئے
(9) 🔴 اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات موجود، پی ٹی آئی کا ایجنڈا عمران کی رہائی ہے: شاہد خاقان
(10) 🔴 معاشی استحکام آ چکا، ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے: وفاقی وزیر خزانہ
(11) 🔴 ملک کی عوام کو جمہوریت اور حقوق چاہئیں: تحریک انصاف
(12) 🔴 لوئر کرم میں فورسز کا آپریشن، دہشتگردوں، سہولت کاروں سمیت 85 گرفتار
(13) 🔴 میاں چنوں: کیری ڈبہ اور ٹرالرمیں تصادم، باپ بیٹی جاں بحق، خواتین سمیت 8 افراد زخمی
(14) 🔴 حکومت نے ونڈ فال ٹیکس برقرار رکھتے ہوئے 16 بینکوں سے 23 ارب روپے وصول کرلئے
(15) 🔴 کراچی: نامعلوم کار سوار کلفٹن میں نوجوان کی لاش پھینک کر فرار
(16) 🔴 کراچی: شارع فیصل لال کوٹھی کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر خاتون جاں بحق
(17) 🔴 کراچی میں کینال منصوبے کیخلاف قوم پرست جماعت کی ریلی، شرکا کے تشدد سے 2 پولیس اہلکار زخمی
(18) 🔴 کراچی: ریڈ لائن منصوبے پر کام کے دوران یونیورسٹی روڈ پر پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی
(19) 🔴 کراچی: لائنوں کی مرمت کے باعث متعدد علاقوں میں 48 گھنٹے سے پانی کی فراہمی منقطع
(20) 🔴 معاشی اشاریے بہتر ہوگئے، عوام کی مشکلات کم ہورہی ہیں، صدر آصف زرداری
(21) 🔴 کراچی: ملزم ارمغان کو مبینہ منشیات بیچنے والے اداکار کے بیٹے کا جسمانی ریمانڈ منظور
(22) 🔴 کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس میں 5 سال کے دوران 4 ارب روپے کی بےضابطگیوں کا انکشاف
(23) 🔴 گوجرانوالہ میں ولیمے کے دن حرکت قلب بند ہونے سے دلہا جاں بحق، حافظ عمر شادی کے سلسلے میں اٹلی سے وطن واپس آیا تھا
(24) 🔴 پاک افغان طورخم بارڈر دوسرے روز بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند، عوام اور تاجر پریشان
(25) 🔴 ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گیس کی پیداوار میں اضافے کیلئے نئی پالیسی متعارف
(26) 🔴 پنجاب میں شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت نے مفت ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز کردیا
(27) 🔴 پی آئی اے طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانے والے ظفر مسعود نے آپ بیتی لکھ دی
(28) 🔴 دھرنے کا خرچہ کہاں سے آیا، دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا میں دوبارہ بسایا گیا، عطا تارڑ
(29) 🔴 تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فراڈ سینٹرز سے پاکستانیوں سمیت 215 غیرملکی بازیاب
(30) 🔴 اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاؤس سے نیب کے اعلیٰ افسر کی لاش برآمد
(31) 🔴 مری میں پولیس کا چھاپہ، ملزم نے عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کر لی
(32) 🔴 گوجرانوالہ: والد سے معمولی جھگڑا، 6 سالہ بچی کی لاش پڑوسی کے صحن سے برآمد
(33) 🔴 سعودیہ سمیت 6 ملکوں سے مزید 48 پاکستانی ڈی پورٹ، 38 کراچی میں آف لوڈ
(34) 🔴 ایبٹ آباد: گلیات میں نوجوان کا قتل، مشتعل ہجوم نے پولیس کی موجودگی میں قاتل چوکیدار کو مار ڈالا
(35) 🔴 لاہور: اجتماعی شادی کی تقریب، 23 جوڑے بندھن میں بندھ گئے، دلہن کےلیے 5 لاکھ روپے گھریلو سامان کا تحفہ
(36) 🔴 مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، شدت 4.3 اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ
(37) 🔴 پاکستان کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی سردار نامی گھوڑے نے جیت لی
(38) 🔴 پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ 2 دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے، فافن رپورٹ
(39) 🔴 دیکھتا ہوں کیسے صوبائی حکومت زمینداروں سے ٹیکس لیتی ہے: گورنر خیبرپختونخوا
(40) 🔴 خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کی مقامی طور پر منتقلی کا پہلا کیس سامنے آگیا
(41) 🔴 اسلام آباد: نومولود کی لاش برآمد، کتا کھینچ کر کوڑے کے ڈھیر سے باہر لے جارہا تھا کہ لوگوں نے دیکھا
(42) 🔴 سول اسپتال کراچی میں سماعت سے محروم بچے کا کامیاب آپریشن کرکے کوکلئیر امپلانٹ نصب کردیا گیا
(43) 🔴 پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین ایک بار پھر متحرک، صوبائی صدر سید حبیب علی شاہ کی نگرانی میں تنظیم سازی کے لیے کمیٹی تشکیل
(44) 🔴 عظمیٰ بخاری کا صوبائی ترجمانوں کو اپنے اپنے وزرائے اعلیٰ کی کارکردگی پیش کرنے کا چیلنج