
سائنٹفک سلوشن اینڈ سروسز
February 23, 2025 at 10:50 AM
اب آپ کے والٹ اکاونٹ جیسے جاز کیش ایزی پیسہ سے بھی لون لینے کی سہولت موجود ہے
دیکھا گیا ہے اکثر لوگ اپنے اکاونٹ یا ایپ سے لون تو لے لیتے ہیں لیکن شرائط و ضوابط اور لون واپسی کے طریقہ کار سے عدم واقفیت کی بنا پر نقصان اٹھاتے ہیں
لون دینے کا طریقہ کار مارک اپ اور واپسی کا شیڈول تمام کمپنیز کا ایک جیسا ہی ہے لیکن یہاں ہم جاز کیش کی حوالہ سے بات کریں گے
جاز کیش آپکے اکاونٹ کی سٹیٹمنٹ یا رننگ کے حساب سے آپکو لون دیتا ہے جسکی پہلی بار لمٹ 100 روپے سے 5000 روپے تک ہو سکتی ہے بعد ازاں شیڈول کے مطابق لون کی بروقت ادائیگی پر اگلے مرحلہ میں لون کی رقم میں مزید اضافہ بھی کرتا جاتا ہے اور ادائیگی کے شیڈول میں بے قاعدگی کی صروت میں اگلی بار کیلیے لمٹ کم بھی کر سکتا ہے یا لون لینے کی اہلیت ختم بھی کر سکتا ہے
*طریقہ کار*
فرض کریں آپ جاز کیش سے 1000 روپے لون لیتے ہیں جاز کیش ہفتہ وار بنیادوں پر اس لون پر مارک اپ ایڈ کرتا ہے
لون لینے کا کوڈ
*786*4*1#
ایک ھزار روپے لون لینے پر جاز کیش فوراً آپکے لون کی رقم میں 50 روپے مارک اپ ایڈ کر دے گا
فرض کریں گا آپ جمعہ والے دن لون لیتے ہیں تو جاز کیش اگلی جمعرات رات 11:59 پر مارک اپ کی اگلی قسط مزید 50 روپے ایڈ کر دے گا اسی لیے لون کی واپسی کے لیے جمعرات کا دن مقرر کریں
آپ ایک مہینہ( چار ہفتوں ) سے پہلے لون واپس ادا کر دیں تو ٹھیک دوسری صورت میں جاز صرف چار ہفتوں تک آپکے لون میں مارک اپ ایڈ کرے گا یعنی ایک مہینہ میں 1000 روپے پر 200 روپے مارک اپ ایڈ کرے گا
ایک ماہ لون واپس نہ کرنے کی صورت میں جاز کیش آپکو دیفالٹر قرار دے دیکر مزید مارک اپ ایڈ کرنا بند کر دیتا ہے اس کے بعد آپ اپنے جاز کیش میں کوئ بھی رقم جمع کرواتے ہیں تو جاز کیش آپکی اجازت کے بغیر ہی اپنے واجبات کاٹ لیتا ہے
https://whatsapp.com/channel/0029VaEcVS91noz8BvQnNY1e