
ہالے نور
February 5, 2025 at 02:22 PM
میں تمہیں کیسے بتاؤں
کہ اب مجھے انسان نظر ہی نہیں آتے، اب تو مجھے چلتے پھرتے صرف 'مسئلے' نظر آتے ہیں ۔
لوگ انہیں کوٹ ، عبائے، مفلر کی تہوں میں چھپانے کی جتنی بھی کوشش کر لیں ان کی آنکھوں کے حلقے اور ہاتھوں پر پڑی بڑھاپے کی نشانیاں بتا ہی دیتی ہیں کہ اب زندگی ان کے لیے کافی کٹھن ہو گئی ہے ۔