ہالے نور WhatsApp Channel

ہالے نور

6 subscribers

About ہالے نور

اس دنیا کا ہر شخص پاگل ہے سوائے ان لوگوں کے جو کہتے ہیں ہم پاگل ہیں!

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

ہالے نور
ہالے نور
2/5/2025, 2:08:33 PM

عورت کو دو طرح کے زخم ملتے ہیں ایک جسمانی (مار پیٹ) اور دوسرا اندرونی پہلا زخم دینے والا اس پسند نہیں کرتا یا اس سے نفرت کرتا ہے یا اس اپنی کسی محرومی کا انتقام لیتا ہے وہ اس جسمانی تکلیف دیتا ہے جو وقتی تکلیف ہوتی ہے دوسرا وہ جو اس محبت کرتا ہے اس کے ساتھ زندگی گزارنے کے خواب دیکھتا ہے دیکھاتا ہے ساتھ نبھانے کا عہد کرتا ہے یہ زخم محبت کا اندرونی زخم ہوتا ہے پہلا زخم کھانے کے بعد عورت پہلے سے مظبوط ہوجاتی ہے بہادر ہوجاتی ہے مگر دوسرا زخم کھانے کے بعد وہ کمزور پڑ جاتی ہے بزدل بن جاتی ہے مظبوط عورت کی ایک کمزوری ہوتی ہے کہ جس کے ساتھ ایک دفعہ جڑ جائے تو پھر ٹوٹ جاتی ہے مگر پیچھے نہیں ہٹتی وہ تکلیف کے بعد بھی خاموش رہتی ہے کیوں کہ وہ صرف ایک کے آگے جھک رہی ہے صرف ایک شخص اس تکلیف دےسکتا ہے دنیا کا کوئی مرد اسکی آنکھ میں آنسو نہیں لا سکتا دنیا کا کوئی مرد اسکو توڑ نہیں سکتا سوائے ایک مرد کے جس پر وہ اعتبار کر لے عورت دوسرا زخم کھانے کے بعد ہمیشہ کے لئیے ٹوٹ جاتی ہے بکھر جاتی ہے حقیقت میں مر جاتی ہے۔

ہالے نور
ہالے نور
2/5/2025, 2:20:42 PM

وقار خاموشی میں ہے وقار یہ نہیں کہ آپ بحث کریں یا یہ ثابت کریں کہ آپ حق پر ہیں، بلکہ یہ ہے کہ آپ اپنی خاموشی کو اس وقت اپنا ہتھیار بنائیں جب گفتگو بے وقوفی کے دائرے میں ہو۔ وقار یہ ہے کہ آپ کے پاس کہنے کے لیے الفاظ ہوں، لیکن آپ انہیں ان لوگوں پر ضائع نہ کریں جو ان کی قدر نہیں سمجھتے۔ وقار یہ ہے کہ آپ مضبوطی سے کھڑے ہوں، اور خاموشی کے ساتھ ان لوگوں کو دیکھیں جو بے معنی باتوں سے اپنی برتری ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وقار یہ ہے کہ آپ یہ سمجھیں کہ عزت الفاظ کے ذریعے فتح حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ خاموشی کی عظمت کو برقرار رکھنے میں ہے۔ جیسا کہ حکمت کہتی ہے: "نادانوں کی موجودگی میں خاموشی عزت نفس ہے، کمزوری نہیں۔" اگر آپ وہ دیکھ سکتے ہیں جو دوسرے نہیں دیکھ سکتے، تو اپنے آپ کو وضاحت میں تھکانے کی ضرورت نہیں، کیونکہ بعض ذہن وہی دیکھتے ہیں جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ لہذا، اپنے وقار کا انتخاب کریں، اور اپنی قدر کی حفاظت کے لیے گفتگو کے دروازے بند کر دیں۔

ہالے نور
ہالے نور
2/5/2025, 2:22:30 PM

میں تمہیں کیسے بتاؤں کہ اب مجھے انسان نظر ہی نہیں آتے، اب تو مجھے چلتے پھرتے صرف 'مسئلے' نظر آتے ہیں ۔ لوگ انہیں کوٹ ، عبائے، مفلر کی تہوں میں چھپانے کی جتنی بھی کوشش کر لیں ان کی آنکھوں کے حلقے اور ہاتھوں پر پڑی بڑھاپے کی نشانیاں بتا ہی دیتی ہیں کہ اب زندگی ان کے لیے کافی کٹھن ہو گئی ہے ۔

ہالے نور
ہالے نور
2/5/2025, 2:23:03 PM

اکثر لوگوں کی عادت ہوتی وہ ہمیشہ سوچتے رہتے ہیں کہ کاش! ہم فلاں فلاں انسان کی جگہ ہوتے...تو کتنا اچھا ہوتا, اپنا موازنہ کبھی بھی کسی ساتھ مت کریں, سب کا سلیبس الگ ہے,سب کا امتحان الگ ہے,سب کی پریشانیاں الگ ہیں,سب کی دنیا الگ ہے,سب کا درجہ الگ ہے انسان کا انسان کےساتھ موازنہ بنتا ہی نہیں

ہالے نور
ہالے نور
2/5/2025, 2:25:09 PM

اپنے آپ کو منوانا چھوڑ دیں،آپ جو بھی ہیں آپکو وہ ہی رہنا ہے، جو خوبیاں آپ میں ہیں وہ آپ ہی کی ہیں ، اگر کوئی مانتا ہے تو اچھی بات مگر کوئی نہیں مانتا تو منوانا چھوڑ دیں، پیچھے بھاگ بھاگ کر رشتوں کو اپنے نام کرنا‎ چھوڑ دیں، مت تھکائیں خود کو۔۔۔ حلقہ احباب کم ہو رہا ہے تو ہونے دیں، خالص لوگوں کو تھام لیں، ایک دو تین چار ، کتنے ہی لوگ ہوں، جینے کی شرط نہیں ہوتے، بس خود‎کو سمجھا لیں کہ تنہا جی لینا ہے مگر کسی کے پیچھے نہیں بھاگنا، خود کو زبر دستی دوسروں پر عیاں نہیں کرنا ، جو دور ہو رہے ہیں ان کے ساتھ کی بھیک نہیں مانگنی،، بس یہ دوسرا نامہ بہت ہوا۔۔۔اب خود کیلئے جیئو ❤️

ہالے نور
ہالے نور
2/5/2025, 2:28:46 PM

یہ دُنیا ایسا خسارہ ہے کہ آپ کسی لئے کُچھ بھی کر لیں وہ آپکی زرا سی لغزش پر آپ کو آپکی اوقات یاد دلا دیتے ہیں، : ‏تعلقات کو نبھانے کے لئے عہد و پیماں کی ضرورت نہیں ہوتی ضرورت ہوتی ہے تو بس ایک دوسرے سے مخلص ہونے کی وہ تعلق چاہے دوستی کا ہو، محبت کا ہو، خون کا ہو یا احساس کا ،اکثر جہاں عہد و پیماں زیادہ ہوتے ہیں وہیں رشتے جلدی زوال پزیر ہوتے ہیں جن کو نبھانا ہوتا ہے وہ نا تو بڑی بڑی قسمیں کھاتے ہیں ‏اور نا ہی ہر بات کو جتاتے ہیں بس خاموشی سے نبھائے جاتے ہیں اور محسوس بھی نہیں ہونے دیتے کہ وہ خود کن حالات سے گزر رہے ہیں!! آپ جب ان کو پکارو وہ آپ کے ساتھ آپ کا سایہ بن کر موجود رہیں گے :کوشش کریں جس سے جتنا بھی جس حد تک بھی تعلق ہو اس تعلق میں مخلص ضرور رہیں منافقت نہ کریں ہو سکتا ہے بعض اوقات آپ کو شدید تکلیف پہنچے، مگر آپکا ضمیر مطمئن ہوگا کہ آپ مخلص رہے ہیں خوش رہیں خوشیاں بانٹے رہیں

👍 1
ہالے نور
ہالے نور
2/7/2025, 6:05:52 PM

کل میں ایک لڑکی سی ملی۔اس کی آنکھیں بولتی تھیں۔گال چمکتے تھے بات بات پر قہقے لگاتی تو بُہت بولتی ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے میں بول رہی ہوں میں خاموشی سے دور بیٹھے اس دیکھ کر مسکراتی رہی ۔میرے قریب آئی اور نظریں چراتے ہووے کہنے لگی میں بولتی بُہت ہوں نا ۔اور اس عادت سی تنگ ہوں میں خاموش رہنا چاہتی ہوں آپ tips دیں کہ چپ کیسے رہتے ہیں؟ میں نے ہنستے ہووے بیگ اٹھایا اور خاموشی سے اٹھ کھڑی ہوئی اور اس کہا بولتی رہا کرو( اور میں سوچتی رہی ) کون اس بیوقوف کو بتائے کہ " چپ کی قیمت کتنی کٹھن ہوتی ہے۔

😢 1
Link copied to clipboard!