
ہالے نور
February 5, 2025 at 02:28 PM
یہ دُنیا ایسا خسارہ ہے کہ آپ کسی لئے کُچھ بھی کر لیں وہ آپکی زرا سی لغزش پر آپ کو آپکی اوقات یاد دلا دیتے ہیں،
: تعلقات کو نبھانے کے لئے عہد و پیماں کی ضرورت نہیں ہوتی ضرورت ہوتی ہے تو بس ایک دوسرے سے مخلص ہونے کی وہ تعلق چاہے دوستی کا ہو، محبت کا ہو، خون کا ہو یا احساس کا ،اکثر جہاں عہد و پیماں زیادہ ہوتے ہیں وہیں رشتے جلدی زوال پزیر ہوتے ہیں جن کو نبھانا ہوتا ہے وہ نا تو بڑی بڑی قسمیں کھاتے ہیں اور نا ہی ہر بات کو جتاتے ہیں بس خاموشی سے نبھائے جاتے ہیں اور محسوس بھی نہیں ہونے دیتے
کہ وہ خود کن حالات سے گزر رہے ہیں!!
آپ جب ان کو پکارو وہ آپ کے ساتھ آپ کا سایہ بن کر موجود رہیں گے
:کوشش کریں جس سے جتنا بھی جس حد تک بھی تعلق ہو اس تعلق میں مخلص ضرور رہیں منافقت نہ کریں ہو سکتا ہے بعض اوقات آپ کو شدید تکلیف پہنچے، مگر آپکا ضمیر مطمئن ہوگا کہ آپ مخلص رہے ہیں
خوش رہیں
خوشیاں بانٹے رہیں
👍
1