
اسلامی اشعار
February 2, 2025 at 10:07 AM
پیاسی مرے خیال کی رعنائی رہ گئی
کیا جانیے گھٹا وہ کہاں چھائی رہ گئی
ایک ایک کر کے اُڑ گئیں پرچھائیاں تمام
اب صرف آہٹوں کی مسیحائی رہ گئی
ایسا نہیں کوئی کہ ہم اپنا کہیں جسے
اب چند پتھروں سے شناسائی رہ گئی
*لایا قتیلؔ وقت ہمیں کس مقام پر*
*سب ولولے چلے گئے دانائی رہ گئی*
#انتخاب
👍
1