اسلامی اشعار
اسلامی اشعار
February 22, 2025 at 05:47 PM
کیوں مجھ سے خفا ہو اب تک تم ، اب بھول بھی جاؤ جانے دو کیوں ماضی کی یادوں میں ہو گم ، ان سب کو بھلاؤ جانے دو کچھ حال ہمارے کی ہے خبر ، ہم کیسے یہاں پر رہتے ہیں ہے تم سے محبت الفت بھی ، ہم دل کی زباں سے کہتے ہیں ہم تیری جدائی اے ہمدم ، مشکل سے یہاں پر سہتے ہیں اب بس بھی کرو تم جانے دو ، ہم کو نہ ستاؤ جانے دو ماضی کے دریچوں سے یادیں ، ہم کو بھی ستاتی رہتی ہیں وہ اپنی لڑائی کی باتیں ، سب یاد بھی آتی رہتی ہیں آنکھوں میں ہماری وہ باتیں ، یوں اشک بھی لاتی رہتی ہیں جھگڑوں کو بھلا کر آ جاؤ ، باتیں نہ بڑھاؤ جانے دو وہ وقت بھی کیسا اچھا تھا ، جب ساتھ نبھایا کرتے تھے اللہ کے رستے میں ہم تم ، ساتھ ہی جایا کرتے تھے ہم دین کی محنت میں ہر جا ، حق بات سنایا کرتے تھے آؤ کہ چلیں اس رستے پر ، ناراضی مٹاؤ جانے دو یہ میری دعا ہے کہ پھر سے احساس مروت ہو جائے ہم دونوں میں رب ہی کی خاطر یوں پھر سے محبت ہو جائے ماضی کو بھلا کر دونوں میں پھر دل سے مودت ہو جائے دل صاف کرو تم بھی اپنا ، اب مان بھی جاؤ جانے دو میں تم کو منانے آیا ہوں ، تم دیر نہ کرنا آنے میں تم معاف کرو جو کچھ بھی ہوا ، غلطی سے تھا یا انجانے میں تم بات نہ رکھنا کوئی بھی ، اب دل کے کسی بھی خانے میں اب میرے گلے سے لگ جاؤ ، شکوے نہ سناؤ جانے دو روٹھے کو منانا اچھا ہے یہ میں نے سفارش کر دی ہے اب دیر تمہاری جانب ہے میں نے تو گزارش کر دی ہے اک تجھ کو منانے کی خاطر اشعار کی بارش کر دی ہے عرضی ہے مری دل سے پیاری ،اب ہنس کے دکھاؤ جانے دو غفلت کو مٹاؤ اپنی تم ، کرنے کو بہت کچھ باقی ہے سستی کو بھگاؤ اپنی تم ، کرنے کو بہت کچھ باقی ہے طاقت بھی دکھاؤ اپنی تم ، کرنے کو بہت کچھ باقی ہے میدان میں اترو تم اظہر ، کچھ کر کے دکھاؤ جانے دو
❤️ ❤️‍🩹 🫀 3

Comments