اسلامی اشعار
اسلامی اشعار
February 26, 2025 at 02:23 PM
#آمد_رمضان اِس ماہ کی یوں تیاری ہو قرآں کی تلاوت جاری ہو ہر لمحہ دماغ و دل پہ میرے عقبی کی محبت طاری ہو لوگوں میں خیر کی باتیں ہوں خلوت میں آہ و زاری ہو ہر شخص مبلغ بن جائے اُمت میں وہ بیداری ہو اذکار و نوافل ہوں لیکن لوگوں کی بھی غمخوارى ہو بے رغبتِ دنیا ہو جائیں ہم سب پہ فضلِ باری ہو رب سے ہونے کی دعوت دو احبابِ زہد سے یاری ہو بہتان و غیبت سے بچ کر اُمت کی پردے داری ہو جو دور کرے مولا سے وہ ہر لایعنی سے بیزاری ہو اغیار کا حاجت مند نہ ہو حاکم میں وہ خود داری ہو
❤️ ♥️ 3

Comments