الکمال نشریات 💐
الکمال نشریات 💐
February 15, 2025 at 03:46 PM
#سعودی_عرب || حرمِ مکہ: مقام ابراهيم۔ مقام ابراہیم وہ پتھر ہے جس پر کھڑے ہو کر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خانہ کعبہ تعمیر کیا تھا اور یہ لفٹ کا کام دیتا تھا، یہ خانہ کعبہ کے سامنے نصب ہے۔ اس پتھر پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قدموں کے نشانات ہیں۔ قرآن مجید میں بھی اس کا ذکر ہے۔ وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِّلنَّاسِ وَأَمْنًا وَاتَّخِذُوا مِن مَّقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى ۖ وَعَهِدْنَا إِلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ أَن طَهِّرَا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْعَاكِفِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ۔ "اور جب ہم نے بیت اللہ کو لوگوں کے لیے جمع ہونے کی جگہ اور امن کی جگہ بنایا اور تم مقام ابراہیم کو نماز پڑھنے کی جگہ بناؤ اور ہم نے ابراہیم اور اسماعیل کو حکم دیا کہ تم میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کے لیے پاک رکھو۔" عمرہ اور حج کرنے والوں کےلئے طواف کے بعد یہاں نماز پڑھنا افضل ہے۔ مقام ابراہیم اب ایک شیشے کے صندوق میں محفوظ ہے۔ یہ خانہ کعبہ کے سامنے نصب ہے۔ #نقوش_تاریخ_اسلامی #مقدس_مقامات #اسلامی_تاریخ

Comments