
الکمال نشریات 💐
February 17, 2025 at 10:58 AM
#سعودی_عرب ||
حرمِ مکہ: "حجر اسود کا خوبصورت منظر"
چاندی کے اس حلقے میں حجر اسود آٹھ ٹکڑوں کی صورت میں موجود ہے۔ بوسہ انہی ٹکڑوں پر دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حجر اسود جنت سے آیا ہوا پتھر ہے۔ یہ دودھ سے زیادہ سفید تھا، بنی آدم کے گناہوں نے اس کو کالا کردیا۔
اس پتھر کو جنت سے لا کر حضرت ابراہیم علیہ السلام کو پیش کیا گیا۔ انہوں نے اس کو بیت اللہ کے کونے میں لگا دیا۔ پھر جب قریش نے تعمیر کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک سے اس جگہ پر نصب فرمایا۔
روز قیامت یہ پتھر اپنے بوسہ لینے والوں کے حق میں گواہی دے گا۔
#نقوش_تاریخ_اسلامی
#مقدس_مقامات
#اسلامی_تاریخ
❤️
1