
الکمال نشریات 💐
February 18, 2025 at 11:13 AM
رواجی و رسمی انداز کو بدلیں:
آج کل جس طرح ہم رواجی انداز میں رمضان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اس کی آمد پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں، لیکن رمضان کے چند دن گزر نے بھی نہیں پاتے کہ بے احترامی اور ناقدری کا معاملہ شروع ہو جاتا ہے، ابتداء میں مسجدیں مُصلیوں سے بھریں ہوئی نظر آتی ہیں، بلکہ بعض اوقات تنگ دامنی کا شکوہ کرتی ہیں، مگر جوں ہی کچھ دن گزرنے نہ پاتے ہیں کہ تعداد میں کمی اور شوق و ذوق میں انحطاط شروع ہو جاتا ہے، یہ اس وجہ سے ہے کہ ہم نے رمضان کی حقیقی قدر نہیں جانی اور جس انداز میں اس میں عبادتوں کو انجام دینا تھا، اس سے ہم غافل رہے، اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ رمضان کیا چیز ہے تو یہ تمنا کریں گے کہ سارا سال رمضان ہی ہو جائے۔
#رمضان_المبارک
#شھر_رمضان
#استقبال_رمضان
😢
1