
الکمال نشریات 💐
February 18, 2025 at 11:17 AM
سب سے اہم تیاری:
استقبالِ رمضان میں سب سے اہم تیاری رمضان کی شاپنگ شعبان میں ہی کر لینا ہے، رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کو شاپنگ مال اور مارکیٹس کے نذر کرنا، بالخصوص جبکہ اس کی وجہ سے روزہ، نماز میں اور تراویح کی نماز متاثر ہوتی ہو، یہ رمضان جیسے عظیم اور بابرکت مہینے کی بڑی ناقدری ہے۔ رمضان شریف شروع ہوتے ہی مارکیٹوں میں رش میں اضافہ ہونے لگ جاتا ہے، کپڑے جوتے، بچوں کے ریڈی میڈ، میک اپ اور جیولری کی خریداری شروع کردیتے ہیں، ایک دن کی عید کی خاطر 29 دن کی عبادت اور تراویح کو غارت کردیا جاتا ہے، بازاروں میں سب سے زیادہ خواتین اور بچے خریداری مراکز میں شاپنگ کرتے نظر آتے ہیں۔
#رمضان_المبارک
#شھر_رمضان
#استقبال_رمضان