سبق آموز واقعات وحکایات
سبق آموز واقعات وحکایات
February 12, 2025 at 08:41 AM
یہ اس زمانے کی بات ہے جب شادیاں گھروں میں ہی ہوا کرتی تھیں اور مہمانوں کیلئے کھانے بھی گھروں میں ہی پکا کرتے تھے۔ ایک دوست کی بہن کی شادی کے موقعہ پر ، دوست کے والد نے میری ڈیوٹی مرغیاں ذبح کرکے تیار کرنے والے ایک قصائی کی نگرانی پر لگا دی۔ میں اس کے پاس پہنچا، وہ ایک نوجوان لڑکا تھا، عمر یہی کوئی 15/14 سال ہو گی۔ پوچھا کتنی مرغیاں لائے ہو؟۔ اس نے تعداد بتائی، میں نے ایک سرسری نظر ڈال کر گنتی کی۔۔ تعداد ٹھیک ہی لگتی تھی۔ پھر اس نے مرغیاں ذبح کرنی شروع کیں اور تڑپتی ہوئی مرغیوں کو ایک بڑے کنستر میں ڈالنے لگا۔ ہر مرغی کی گردن پر چھری پھیرتے وقت وہ کچھ بڑبڑاتا بھی تھا۔ میں نے احتیاطاً پوچھ لیا ۔۔ "او کاکا ، پتہ بھی ہے کہ مرغی ذبح کرتے وقت کیا پڑھتے ہیں"؟ اس نے ایک ناگوار سی نظر مجھ پر ڈالی اور بولا ۔۔ "باؤ جی، 30 سال سے یہی کام کر رہے ہیں ، اچھی طرح جانتے ہیں"۔ پھر اس نے میرے دیکھتے دیکھتے دو مرغیاں ذبح کر ڈالیں اور قدرے بلند آواز میں پڑھا ۔۔۔۔ انا للہ وانا الیہ راجعون انا للہ وانا الیہ راجعون 😖😖😖😖😖😖 https://whatsapp.com/channel/0029VakTRESC6ZvcoptOLM2o/1119
😂 👍 😮 ❤️ 😢 14

Comments