سبق آموز واقعات وحکایات
سبق آموز واقعات وحکایات
February 13, 2025 at 01:02 PM
*شب برات کے نوافل و اعمال* سب سے پہلے تو کوشش کریں کہ گھر کے کام کاج سے مغرب سے پہلے پہلے فارغ ہو جائیں ماشاءاللہ جمعتہ المبارک کا دن ھے تو غسل لازمی کریں مغرب سے پہلے صدقہ حسب حیثیت ادا کریں کیونکہ صدقہ اللہ کے غضب کو ٹھنڈا کرتا ھے پھر مغرب یا عشاء کی نماز کے بعد سے اپنی عبادت کا آغاز کر لیں اور اپنی عبادت کو چھ حصوں میں تقسیم کر لیں ( 1) --- نوافل ادا کریں *** بارہ رکعت نوافل روایت ہے کہ جس کسی نے شب برأت کی رات بارہ نفل ادا کیے اور ہر رکعت میں بعد فاتحہ تیس مرتبہ سورت الاخلاص پڑھے تو وہ دنیا سے نہی جائے گا یہاں تک کہ جنت میں اپنا ٹھکانہ نہ دیکھ لے اور وہ اپنے اہل و عیال کو بھی جنت میں لے جانے کا ذریعہ بنے گا جن پر جہنم واجب ہو چکی ہو گی ( بحوالہ : تنزیہہ الشریعہ ص 92) *** بارہ رکعت نوافل روایت ھے کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے شب برأت میں بارہ رکعت نفل اسطرح ادا کیے کہ ہر رکعت میں بعد فاتحہ دس مرتبہ سورت الاخلاص پڑھے تو اسکے گنہ معاف کر دئیے جائیں گے اور اسکی عمر میں برکت عطا کی جائے گی ( بحوالہ : نزہتہ المجالس 211/1) *** دو رکعت نفل روایت ھے کہ جو شخص شب برأت کی رات کو دو نفل ادا کرے گا تو وہ دو نفل اسکے چار سو سال کی عبادت سے زیااہ افضل ہوں گے (بحوالہ : نزہتہ المجالس 211/1) *** نماز برائے صلوۃ الحاحت دو رکعت نماز نفل اسطرح ادا کریں کہ ہر رکعت کے دونوں سجدوں میں سجدے کی تسبیح پڑھنے کے بعد چالیس چالیس مرتبہ آیتہ کریمہ پڑھیں اور بعد سلام اپنے مقصد یا حاجت کی دعا مانگے اس نماز کی برکت سے اللہ پاک ضرور بہ ضرور منہ مانگی چیز عطا کرتے ہیں (2) ---- قرآن مجید کی تلاوت نوافل کی ادائیگی کے بعد قرآن مجید کی تلاوت کریں سورت یسین تین مرتبہ پڑھیں پہلی مرتبہ اس نیت سے پڑھیں کہ اللہ پاک عمر میں برکت دے اور عافیت والی زندگی عطا کرے دوسری مرتبہ اس نیت سے پڑھیں کہ اللہ پاک آفات حادثات بیماریوں اور ناگہانی اموات سے محفوظ رکھے تیسری مرتبہ اس نیت سے تلاوت کریں کہ اللہ پاک رزق میں فراخی و کشادگی عطا فرمائے سورت الواقعہ ایک مرتبہ پڑھیں سورت الملک ایک مرتبہ پڑھیں (3) ---- استغفار کی تسبیح پڑھیں استغفار کے فضائل و فوائد سے کون واقف نہی ھے یہاں تک کہ جو شخص استغفار پر مداومت کرے اللہ پاک اسے ایسی جگہ سے رزق دیتے ہیں کہ اسکے وہم و گمان میں بھی نہی ہوتا ویسے بھی یہ رات تو مانگنے کی رات ھے لہذا رو رو کر اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگ لیجیے توبہ کیجیے کوئی سی بھی استغفار کثرت سے پڑھیں لفظ استغفراللہ کو بھی پانچ ہزار مرتبہ ورد کر سکتے ہیں (4)---- درود شریف پڑھیں آپ کے ورد میں جو بھی درود ہو اسے کثرت سے پڑھیں کوشش کریں کہ کم از کم پانچ ہزار مرتبہ لازمی ورد کریں درود تاج ساٹھ مرتبہ پڑھیں اس نیت سے کہ اللہ پاک کسی اچھی جگہ اور جلدی رشتہ طے کر دیں اور اگر آپ شادی شدہ ہیں اولاد نہی ھے تو حصول اولاد کی نیت سے پڑھیں جو اولاد والے ہیں وہ اپنی اولاد کی سلامتی نیک نامی اور فرمانبرداری کی نیت سے پڑھیں دلائل الخیرات شریف ایک مرتبہ پوری پڑھیں اس نیت سے کہ اللہ پاک درود شریف کے رستے میں استقامت و روحانیت نصیب فرمائے پوری زندگی میں کروڑوں مرتبہ درود پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے جو لوگ حج و عمرہ کی خواہش رکھتے ہیں وہ احباب درود خضری کو تین سو تیرہ مرتبہ اس نیت سے پڑھیں کہ اللہ پاک حج و عمرہ جلد سے جلد کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو لوگ ازدواجی زندگی کو لے کر پریشان ہیں لڑائی جھگڑے گھر میں رہتے ہوں یا جو خواتین میکے میں بیٹھی ہوں سسرال والے تنگ کرتے ہوں یا شوہر ناراض ہو وہ احباب درود تنجینا تین سو تیرہ مرتبہ پڑھ کر اپنے مقصد کی دعا کر لیں درود شفاء کو اس نیت سے تین سو تیرہ مرتبہ پڑھیں کہ اللہ پاک ہر بیماری سے شفاء عطا فرمائے اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھے درود شفاء گوگل سے بھی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں (5)---- مرحومین کو ایصال و ثواب کریں اس مبارک رات میں اپنے مرحومین کو نہ بھولیں اپنی عبادت و اذکار میں سے انکے لیے بھی حصہ نکالیے انکو تحفہ بھیجیں تاکہ انکی روح بھی خوش ہو انکے درجات بھی بلند ہوں ایک تسبیح کوئی سی بھی استغفار ایک تسبیح کوئی سا بھی درود شریف ایک مرتبہ سورت فاتحہ ایک ایک مرتبہ چاروں قل پڑھ کر اپنے مرحومین کا نام لے لے کر انکو ایصال و ثواب کریں کہ اللہ پاک انکی بخشش فرما کر انکے درجات کو بلند فرمائے وقت کی بچت ہو تو یعنی اگر سورت یسین پڑھ کر ایصال و ثواب کر سکتے ہیں تو سورت یسین بھی پڑھ لیں (6)---- دعا و تہجد کے وقت کی دعا ۔ مطلب رات کے آخری پہر کے وقت کی دعا ان تمام تر عبادات و اذکار و وظائف کے بعد کم دس منٹ دعا کے لیے ضرور نکالیں کوشش کریں کہ آپ کے اذکار و عبادت تہجد سے کچھ دیر پہلے مکمل ہو جائے اور پھر تہجد کے وقت دعا مانگیں دعا خوب رو رو کر مانگیں گڑگڑا کر مانگیں عاجزی و انکساری سے مانگیں لگ لپٹ کر ضد کر کے مانگیں کہ یا اللہ دے دیجیے نا عطا کر دیجیے نا آپ کے خزانوں میں تو کوئی کمی ھے اگر آج کی رات بھی محروم رہے تو ہماری خستہ خالی پر دنیا افسوس کرے گی جھولی کو میری بھر دو ورنہ کہے گی دنیا ایسے سخی کا منگتا پِھرتا ھے مارا مارا لہذا اے پروردگار عالم ! ہمیں عطا کر دیجیے ہماری جھولیوں کو بھر دیجیے ہمارے اٹھے ہاتھوں کی لاج رکھ لیجیے اپنے محبوب ﷺ کے حق پر ہونے کے وسیلے سے عطا کر دیجیے وہ محبوب ﷺ جو دشمنوں کو بھی نوازتے تھے کہ انکے در سے کوئی خالی ہاتھ کبھی نہ لوٹا آج اسی نبی آخر الزماں ﷺ کا صدقہ اور وسیلہ لے کر آپ کے دربار میں حاضر ہوئے ہیں پس آپ کو آپ کی شان رحیمی کا واسطہ ہماری دعاؤں کو سن لیجیے اے رحیم و کریم ! ہمارے آنسوؤں پر رحم کھا لیجیے آج کی رات ہمیں نامراد مت رکھیے اگر آپ نے ہی اپنے در سے بھگا دیا تو ہم تباہ و برباد ہو جائیں گے ( اب رسول ﷺ کی جانب متوجہ ہو کر فریاد کریں) یا رسول اللہ انظر حالنا یا حبیب اللہ اسمع قالنا اننی فی بحر غم مغرق خدیدی سھل لنا اشکالنا یا رسول اللہ ﷺ پریشان حال ہوں میری فریاد رسی کیجیے میری سفارش کر دیجیے اور میرے لیے بارگہ الہی میں دعا کر دیجیے کہ اللہ پاک میری دعاؤں کو سن لیں مجھے عطا کر دیں یا رسول اللہ ﷺ آپ اللہ کے حکم سے سب کے حال سے باخبر ہیں پس اک نگاہ کرم میری بھی جانب کہ آپ ﷺ بخوبی میرے بھی حال سے واقف ہیں یہ بھی نہی کہ میرا مرض لاعلاج ہے یہ بھی نہی کہ تجھ کو نہی ھے میری خبر تیرے سوا دعا کے لیے کس کا نام لوں بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر اس طرح کے الفاظ سے اپنی دعا میں اثر ڈالیے اس طرح سے دعا مانگیے انشاءاللہ ملے گا ضرور ملے گا اللہ پاک کبھی بھی اس دعا کو رد نہی کرتے جسے حضور ﷺ کے وسیلے سے مانگا گیا ہو پس میرے عزیزوں !! دعا میں کثرت سے درود پڑھیں رو رو کر مانگیں دعا مانگنے پر کوئی پیسے نہی لگتے تو پھر آپ اس رات اللہ سے مانگنے سے محروم نہ رہیں آج کی رات اپنے لئے میرے لئے، سب کے لئے اور پوری امت کے لئے دعا کریں ۔ دعا گو ہوں اللہ پاک ہم سب کو درود شریف پڑھنے پڑھوانے لکھنے لکھوانے اور اسکی اشاعت و تبلیغ کرنے والا بنائے ، آمین *صلی اللہ علی محمد* *صلی اللہ علی محمد* *صلی اللہ علی محمد* *دعا گو درویش*
❤️ 🙅 4

Comments