
سبق آموز واقعات وحکایات
February 14, 2025 at 12:47 AM
کتنا خوش بخت ہے وہ جس نے مدینہ دیکھا
اپنی آنکھوں سے حسیں گنبدِ خضراء دیکھا
عمر بھر اُس نے نہ پھر جلوہِ دنیا دیکھا
جس نے اک بار دیارِ شہِ بطحا دیکھا
اپنی سوئی ہوئی تقدیر پہ رونا آیا
قافلہ جب کوئی جاتا ہوا طیبہ دیکھا
رشک آتا ہے بہت اُس کے مقدر پہ مجھے
جس نے اک بار بھی سرکار کا روضہ دیکھا
کتنی پاکیزہ وہ آنکھیں ہیں جنہوں نے صفدر
عائشہؓ بنتِ ابی بکرؓ کا حجرہ دیکھا
`صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم`

❤️
👍
30