سبق آموز واقعات وحکایات
February 16, 2025 at 06:17 AM
✭﷽✭
*✿_خلافت راشدہ_✿*
▪•═════••════•▪
*پوسٹ-01*
─┉●┉─
*┱✿_۔خلافت کا مسلہ -١ _,*
*★_ آنحضرت حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تدفین کی تیاریاں ہو رہی تھیں کہ ایک شخص نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آکر کہا:- اے عمر ! انصاری حضرات سقیفہ بنی ساعدہ میں جمع ہیں اور خلافت کے مسئلے پر بات کر رہے ہیں _,” یہ سنتے ہی حضرت عمر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر تشریف لائے، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اس وقت اندر تھے، انہیں باہر بلوایا، وہ اندر کفن دفن کی تیاریوں میں مصروف تھے، لہزا کہلا بھیجا کہ میں اس وقت مصروف ہوں،*
*"_ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اندر پھر پیغام بھیجا کہ ایک خاص بات پیش آئی ہے اس لئے باہر آکر سن لیں، حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ باہر تشریف لائے، حضرت عمر نے کہا :- “_ کیا آپ کو معلوم ہے سقیفہ بنی ساعدہ میں انصار جمع ہیں اور خلافت کے مسئلے پر بات کر رہے ہیں اور سننے میں آیا ہے کہ وہ حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنانا چاہتے ہیں یا پھر ان کا کہنا ہے کہ ایک امیر مہاجرین میں سے ہو اور ایک انصار میں سے _,”*
*"_ یہ سنتے ہی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو ساتھ لیا اور تیزی سے سقیفہ بنی ساعدہ کی طرف چل پڑے، راستے میں حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ مل گئے، وہ بھی ان کے ساتھ ہو لئے,*
*★_ سقیفہ بنی ساعدہ مشہور انصاری صحابی حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی ملکیت تھی اور بیٹھک کا کام دیتی تھی، انصاری حضرات وہاں جمع ہو کر آپس کے فیصلے کیا کرتے تھے، آج وہاں اس سلسلے میں تقاریر ہو رہی تھی، حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ تقریر میں کہہ رہے تھے :-“_ اے گروہ انصار ! دین میں تمہیں وہ برتری حاصل ہے اور اسلام میں تمہیں فضیلت حاصل ہے جو عرب میں کسی کو نہیں.. تم نے مشکل ترین وقت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ دیا جب ان کے اپنے لوگ ان سے دشمنی کر رہے تھے، تم نے مہاجرین کی مدد کی،.....، اب اللہ تعالی نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے پاس بلا لیا اس حال میں کہ وہ تم سے بہت ہی خوش تھے لہذا خلافت تمہارا حق ہے.. اور کسی کا نہیں _,”*
*"_ حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی اس تقریر کو انصار نے پسند کیا تاہم ایک دو نے یہ سوال کیا :- “_ اگر مہاجرین نے اس بات کو پسند نہ کیا تو ؟انصاری حضرات میں سے چند نے اس کا یہ جواب دیا :- تب ہم یہ تجویز پیش کریں گے کہ ایک امیر ہم میں سے ہو اور ایک امیر تم میں سے ہو _,”*
*"_ حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے اس تجویز کو ناپسند فرمایا … اتنے میں یہ دونوں حضرات وہاں پہنچ گئے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں راستے میں یہ سوچتا آیا تھا کہ وہاں جاکر کیا کہوں گا ؟ اپنی تقریر کا مضمون میں نے سوچ لیا تھا .. وہاں پہنچ کر میں نے چاہا اپنی تقریر شروع کروں… میرا ارادہ بھانپ کر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ بولے :- ذرا صبر کرو پہلے مجھے کہہ لینے دو پھر جو تمھارا جی چاہے کہنا_,*
*📕 راشدہ _, قدم بہ قدم (مصنف- عبداللہ فارانی)*
╨─────────────────────❥
💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕
https://whatsapp.com/channel/0029VakTRESC6ZvcoptOLM2o/1145
❤️
4