فیض عام جیلانی دواخانہ اسلام آباد غوری ٹاؤن
فیض عام جیلانی دواخانہ اسلام آباد غوری ٹاؤن
February 28, 2025 at 06:26 AM
🔅 *لہسن اور شہد ملا کر کھائیں ، بیماریوں سے نجات پائیں*🔅 لہسن موٹاپے سے نجات کے ساتھ پیٹ کی بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے؛ قدرت نے لہسن میں بے شمار فوائد رکھے ہیں۔ لہسن نہ صرف پیٹ کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ لہسن کے ساتھ شہد بھی قدرتی فوائد اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے لہٰذا لہسن اور شہد کا آمیزہ انسان کےلیے بے حد فائدہ مند ہے۔ *موٹاپے میں کمی کےلیے* لہسن کا ذائقہ اور مہک بہت تیز ہوتی ہےاس لیےلوگ خالی لہسن کھانے سے کتراتے ہیں۔ لہٰذا اسے شہد میں ملاکر کھانے سے نہ صرف اس کا ذائقہ بہتر ہوجاتا ہے بلکہ دونوں کو ایک ساتھ کھانے سے معدے کی بیماریوں سے بھی چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ہر صبح خالی پیٹ لہسن اور شہد ملا کر کھانے سے موٹاپا تیزی سے کم ہوتا ہے۔ لہسن جب خالی پیٹ میں جاتا ہے تو گیسٹرک جوس بناتا ہے جو کھانے کو ہضم کرنے میں بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ لہسن اور شہد کا آمیزہ کولیسٹرول جذب کرنے کی بھی بہترین صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے کھانے سے بلڈ پریشر بھی کنٹرول ہوتا ہے۔ *صحت مند جلد کیلئے* لہسن اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے جو خون کو صاف کرکے جلد کو تروتازہ اور چمکدار بناتا ہے۔ لہسن اور شہد کا آمیزہ کھانے سے جلد کی بہت سی بیماریوں سے چھٹکارا حاصل ہوتا ہے جب کہ جلد سے داغ دھبوں اور جھائیوں کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے۔۔ بازار کی مہنگی اور کیمیکلز سے بھرپور پروڈکٹس خرید کر لگانے سے بہتر ہے کہ لہسن اور شہد ملا کر استعمال کرلیے جائیں۔ *سوزش اور سر کے درد میں آرام کےلیے* سر کے درد اور جسم کے کسی بھی حصے میں ہونے والے درد میں آرام کےلیے بھی لہسن اور شہد کا آمیزہ بے حد مفید ہے۔ اس کے علاوہ وہ افراد جو زیادہ تر سُستی کا شکار رہتے ہیں ان کےلیے لہسن اور شہد توانائی (انرجی) حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔۔ *خالی پیٹ لہسن کھائیں اور 7 فائدے اُٹھائیں :* زمانہ قدیم سے انسان لہسن کا استعمال کرتا آیا ہے ۔ رومن ، مصری ، ایرانی ، یہود ، عرب اور دنیا کی تمام اقوام نے لہسن کے فوائد پر گفتگو کی ہے اور کسی نے آج تک اس کے استعمال کو خطرناک نہیں کہا جبکہ اسے مصالحہ جات کا سردار بھی کہا گیا ہے ۔ لیکن آج ہم آپ کو لہسن کے خالی پیسٹ استعمال کے فوائس بتائیں گے ۔ ۱۔ اگر آپ لہسن کو خالی پیٹ کھائیں تو پیٹ میں موجود بیکٹیریا پیٹ خالی ہونے کی وجہ سے بہت کمزور ہو چکاہوگا اور یہ لہسن کی طاقت کے خلاف لڑ نہیں پائے گا جس سے آپ صحت مند اور کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے ۔ ۲۔ اسے خالی پیٹ کھانے سے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور انسانی جسم بیماریوں سے لڑنے کے لئے مضبوط ہو جاتا ہے ۔ 3. لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے اور سردیوں میں اس کے استعمال سے انسان کھانی ، نزلہ اور زکام سے محفوظ رہتا ہے ۔ 4.۔ یہ خون کا پتلا کرتا ہے جس سے آپ کا نظام دوران خون تیز رہتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کو بلند فشار خون سے بھی نجات ملتی ہے ۔ ۵۔ اگر خون کی شریانیں بند ہونے لگیں تو روزانہ خالی پیٹ لہسن کا استعمال کریں ، بہت جلد آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ کی طبیعت بحال ہو رہی ہے ۔ 6۔ اگر آپ کو جلدی بیماری کا مسئلہ درپیش ہوتو کھانے میں لہسن کی مقدار بڑھادیں ۔ اس سے آپ کے جسم میں زہریکے مادے کم ہوں گے اور جلد تروتازہ رہے گی ۔ ۷۔ اعصابی کمزوری میں لہسن انتہائی مفید ہے ۔
❤️ 1

Comments