
Zia Chitrali Official
February 18, 2025 at 08:00 PM
بشاریوں کا شکاری
میجر عبدالرحمن الدباغ شامی انقلابیوں کی خفیہ ایجنسی کا ایک اہم رکن ہے۔ یہ نوجوان پہلے ادلب میں سیکورٹی کا خفیہ ذمہ دار تھا اور اب اسے دارالحکومت دمشق کی سیکورٹی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کا تعلق بھی دمشق سے ہے۔ یہ شروع دن سے انقلابیوں کا حصہ رہا ہے۔ شامی پہلے اسے نہیں جانتے تھے۔ لیکن دمشق کی سیکورٹی سنبھالنے اور مخدوش ترین صورتحال پر کامیابی سے قابو پانے کے بعد یہ ہیرو بن کر سامنے آیا ہے۔ شامی اسے "صاید الفلول" (بشاریوں کا شکاری) کے لقب سے یاد کرتے ہیں۔ یہ چھپے ہوئے درندوں کو ایک ایک کرکے پکڑ رہا ہے۔ کل ہی التضامن قتل عام کے 3 مرکزی مجرموں کو ڈھونڈ نکالا۔ ان میں سے ایک نے میڈیا کے سامنے بڑا معصوم بن کر اعتراف بھی کیا کہ میں قتل عام کا اصل مجرم نہیں ہوں۔ میں نے تو صرف 500 افراد کو قتل کیا تھا۔ ویڈیو میں اس درندے کو آپ دیکھ سکتے ہیں۔ ان مجرموں کی گرفتاری کے بعد التضامن قتل عام کے متاثرین بھی میڈیا کے سامنے آکر بشاریوں کے ہولناک جرائم کا انکشاف کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ تو صرف ایک قتل عام کی ویڈیو سامنے آنے پر دنیا کو یہ گرزنے والی قیامت کا علم ہوا تھا۔ ورنہ یہاں یومیہ کبھی 25 اور کبھی 29 اور کبھی 32 افراد کو لا کر قتل کیا جاتا تھا۔ ان درندوں کو پکڑنے میں کامیابی کے بعد میجر الدباغ کو شامی حقیقی ہیرو قرار دے رہے ہیں۔
❤️
👍
🤲
😢
🫀
⚔️
✅
💐
106