Zia Chitrali Official WhatsApp Channel

Zia Chitrali Official

24.8K subscribers

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Zia Chitrali Official
Zia Chitrali Official
5/22/2025, 4:55:06 AM

"دو ماہ سے زائد کے وقفے کے بعد، امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کے وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح، میں داخل ہونے کے مناظر۔ تاہم اب بھی بہت ہی کم مقدار میں ٹرکوں کو داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ 22 لاکھ افراد کے لیے صرف 87 گاڑیاں۔"

🤲 😢 ❤️ 👍 😭 🇵🇸 🥹 🫀 💔 🙏 318
Video
Zia Chitrali Official
Zia Chitrali Official
5/21/2025, 7:11:41 PM

کلہ راح۔۔۔۔ لم یبق احد۔ لا الٰہ الا اللہ سب چلے گئے۔ کوئی نہیں بچا ایک فلسطینی نوجوان اس وقت صدمے سے نڈھال ہو گیا جب اسے یہ خبر ملی کہ اس کے خاندان کے سارے افراد اسرائیلی بمباری میں شہید ہو گئے۔ یہ بمباری خانیونس میں ان کے گھر کو مکمل طور پر تباہ کر گئی۔ اس ہولناک قتلِ عام میں وہ اور اس کی بہن ہی صرف زندہ بچ سکے۔

😢 😭 🤲 💔 😂 ❤️ 🙏 🥹 ❤‍🔥 🇵🇸 364
Video
Zia Chitrali Official
Zia Chitrali Official
5/24/2025, 6:29:24 AM

اک ماں اور 9 بچوں کی لاشیں ڈاکٹر آلاء النجار فلسطین کی مشہور ماہر امراض اطفال (چلڈرن اسپیشلسٹ) ہیں۔ غزہ کے ناصر اسپتال میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ کل شام بمباری کے نتیجے میں بری طرح جھلس کر شہید اور زخمی ہونے والے بچوں کو وہ وصول کر رہی تھیں کہ ایک لاش دیکھ کر ان پہ قیامت ٹوٹ پڑی۔ یہ ان کے اپنے لخت جگر کا بے جان جسم تھا۔ پھر مزید بچوں کی لاشیں دیکھیں تو وہ بھی اپنے ہی گوشہ ہائے جگر تھے۔ بڑے بیٹے یحییٰ سے لے کر معصوم سیدین تک، ڈاکٹر آلاء النجار کے 9 بچے سب کے سب جام شہادت نوش کر چکے تھے۔ ان کی عمریں 2 سے 12 سال کے درمیان۔ انہیں معلوم نہیں تھا کہ کچھ دیر قبل ہونے والی دجالی بمباری میں انہی کا گھر نشانہ بنا ہے۔ پہاڑ جیسے عزم و ہمت والی عظیم ماں نے بڑے تحمل سے اپنے سات بچوں کی جلی ہوئی لاشوں کے ٹکڑے وصول کیے اور تاریخ استقامت میں اک اور روشن باب کا اضافہ کیا۔ تاہم بعد میں صنف نازک نے صدمے کا یہ ہمالیہ برداشت نہ کرسکی اور بے ہوش ہو کر گر گئی۔ ان 9 بچوں کے ساتھ خاندان کے 2 دیگر افراد بھی شہید ہوئے۔ تاہم ڈاکٹر صاحبہ ایک بیٹا آدم اور ان کے شوہر ڈاکٹر حمدی زخمی اور آئی سی یو میں داخل ہیں۔ ناصر اسپتال نے اپنی ویب سائٹ پر ڈاکٹر آلاء النجار کے شہید بچوں کے نام شائع کیے: 1. یحییٰ حمدی النجار 2. رکان حمدی النجار 3. رسلان حمدی النجار 4. جبران حمدی النجار 5. ایف حمدی النجار 6. ریفان حمدی النجار 7. سیدین حمدی النجار 8. لقمان حمدی النجار 9. سیدرا حمدی النجار

Post image
😢 😭 🤲 💔 ❤️ 😂 👍 🙏 🇵🇸 😮 661
Image
Zia Chitrali Official
Zia Chitrali Official
5/22/2025, 4:52:55 PM

ڈاکٹر ســنــوار شہید شہید قائد یَـ۔ـحییٰ سـ۔ـنوار کے بھائی ڈاکٹر زکریا ســنـوار 18 مئی کو اپنے تینوں بیٹوں کے ساتھ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ پہلے ان کی شہادت کا اعلان کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد انہیں مردہ قرار دیا تھا۔ جب "میت" مردہ خانے میں منتقل کی جانے لگی تو اس وقت پتہ چلا کہ ابھی سانس باقی ہے اگرچہ حالت تشویش ناک تھی اور آج شام وہ دوران علاج شہید ہوگئے۔ النصیرات کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں ڈاکٹر صاحب کو نشانہ بنایا گیا۔ شہید ڈاکٹر زکریا سـنـوار کا شمار علمی و فکری حلقوں میں معزز شخصیات میں ہوتا تھا اور وہ غزہ میں جدید تاریخ کے ایک معروف استاد اور پروفیسر تھے۔ یہ واقعہ نہ صرف سـ۔ـنوار خاندان بلکہ فلسطینی علمی و مزاحمتی حلقوں کے لیے بھی گہرے صدمے کا باعث ہے۔ اسرائیلی بمباری میں شہری، علمی شخصیات اور ان کے خاندان کو نشانہ بنایا جانا بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر زکریا غـ۔ـزہ کی یونیورسٹی آف دمیاط میں جدید و معاصر تاریخ کے استاد تھے۔

Post image
😢 😭 🤲 ❤️ 💔 🇵🇸 🥹 🙏 👍 487
Image
Zia Chitrali Official
Zia Chitrali Official
5/21/2025, 2:45:23 PM

شمالی غزہ میں قیامِ قیامت کے بعد اب یہ سارا سیٹ اپ بھی اکھڑ گیا ہے۔ مقامی ساتھی مواصی کیمپ میں پڑاؤ ڈال کر اب دوبارہ مظلومانِ قدس کی مدد شروع کرنے کی تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں۔

❤️ 😢 🤲 👍 😭 🇵🇸 🙏 🫀 🌹 💐 357
Video
Zia Chitrali Official
Zia Chitrali Official
5/23/2025, 5:59:36 AM

اسرائیل کے خلاف یا فلسطین کے حق میں آواز اٹھانا بھی جرم شمار ہوگا۔ ٹرمپ کی "پروجیکٹ ایسٹر" نافذ کرنے کی تیاری۔ تفصیلات کے لیے لنک حاضر۔ https://mmnews.tv/urdu/what-is-trumps-dangerous-project-esther/

😢 😡 👍 🖐 ❤️ 😮 😭 🇵🇸 🤲 🐖 142
Zia Chitrali Official
Zia Chitrali Official
5/25/2025, 7:45:47 AM
Post image
🖐 😂 😡 😢 🖐️ 🙏 ❤️ 👍 🐖 😭 81
Image
Zia Chitrali Official
Zia Chitrali Official
5/24/2025, 3:55:11 PM

امداد کی تقسیم یا اہل غزہ کو ملک بدر کرنے کی گھناونی سازش پر عمل شروع۔ افغانستان اور عراق میں سینکڑوں کا قاتل سابق امریکی فوجی کی کمپنی کی خدمات حاصل۔ تفصیل کے لیے لنک حاضر۔ https://mmnews.tv/urdu/gaza-a-heinous-plan-in-the-name-of-restoring-aid/#google_vignette

😢 🤲 ❤️ 😭 👍 🕋 🖐 🇵🇸 😡 😮 126
Zia Chitrali Official
Zia Chitrali Official
5/21/2025, 7:03:44 PM

کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے دوران وکی لیکس کے بانی محترم جولیان آسانج نے ایک قمیص زیب تن کی ہے، جسے انہوں نے اس تقریب کے لیے خصوصی طور پر تیار کرایا ہے۔ اس پر غزہ میں شہید ہونے والے 5 سال سے کم عمر 4986 بچوں کے نام درج ہیں، جب کہ قمیص کی پشت پر واضح الفاظ میں تحریر ہے: "اسرائیل کو روکو"۔

❤️ 👍 😢 🤲 🇵🇸 🌹 😭 🙏 🫀 🫡 185
Video
Zia Chitrali Official
Zia Chitrali Official
5/21/2025, 2:31:40 PM

دجالی ڈرون نے مشرقی غزہ کے شہر الشجاعیہ سے نقل مکانی کرنے والے ایک نہتے فلسطینی کو شہید کر دیا۔ پھر اپنے اس جرم کا دستاویزی ثبوت خود ہی بڑے فخر سے جاری کر دیا۔

😢 😭 😡 🤲 💔 🖐 ❤️ 🙏 😮 😂 302
Video
Link copied to clipboard!