Zia Chitrali Official
Zia Chitrali Official
February 19, 2025 at 07:32 PM
45 سال بعد رہائی آج جبلِ استقامت، پیکر صبر و تحمل نائل البرغوثی کو ان کی اہلیہ نے پیغام پہنچا دیا کہ دجالی ریاست ہفتے کے روز انہیں رہا کر رہی ہے۔ نائل البرغوثی پر پہلے تفصیل سے لکھ چکے ہیں۔ روئے زمین میں سب سے زیادہ عرصہ صہیونی جیلوں میں گزارنے والے بطل جلیل۔ طویل ترین قید تنہائی کاٹنے والا حریت پسند۔ مشہور ہے کہ انہیں جس کمرے میں رکھا گیا تھا، اس عرصے میں اس کا آہنی دروازہ 3 مرتبہ زنگ لگ کر بوسیدہ ہونے کی وجہ سے تبدیل کر دیا گیا۔ یعنی 3 بار لوہا اپنا وجود کھو بیٹھا، مگر اس شخص کے پایہ ثبات میں کوئی لغزش نہیں آئی۔ 45 سال بعد رہائی کے باوجود انہیں اپنے وطن سرزمین قدس میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی اور ارض مقدس کو ہمیشہ کے لیے چھوڑنا پڑے گا۔(ضیاء چترالی)
Image from Zia Chitrali Official: 45 سال بعد رہائی آج جبلِ استقامت، پیکر صبر و تحمل نائل البرغوثی کو ان ...
😢 ❤️ 🤲 👍 😭 🇵🇸 🥹 😮 ❤‍🔥 177

Comments