Nigarishat Book Store
Nigarishat Book Store
February 27, 2025 at 07:34 AM
امیر المومنین حضرت معاویہ کے حالات و سوانح اور اوصاف و کمالات کے موضوع پر ایک مثبت و منصفانہ تصنیف اور ایک مدل تحقیقی دستاویز ہے۔ جس میں ان کے مجاہدانہ کارناموں اور سیای زندگی کے نقوش بھی نظر آتے میں، ایک عالم ربانی کی دل آویز شخصیت بھی اور صاحب صفات مرد مومن کی شان بھی۔ کتاب میں حضرت معاویہ کے نظام حکومت اور اس کے دینی واخلاقی، سیاسی اور تمدنی کارناموں سے متعلق تفصیلی ابواب میں، جن میں حدیث، اور تاریخ وتراجم کی بے شمار کتابوں کا بہترین متخب مواد جمع کیا گیا ہے ۔ ایک اہم امتیازی پہلو یہ ہے کہ بے شمار روایات کی اسانید و متون پر محدثین کے اصول کے مطابق کلام کیا گیا ہے۔ اور تاریخ مآخذ کی ان بے اصل اور منکر موضوع روایات کی کمزوری واضح کر دی گئی ہے جو یہ روایات سے متصادم ہیں۔ کہا جا سکتا ہے کہ اس موضوع پر اب تک اس نوعیت کا تحقیقی کام نہیں انجام پایا تھا۔ حضرت معاویہ عرب کے کس نہایت معزز خاندان کے فرد تھے؟ اس خاندان کا رسول اللہ ﷺ سے کیسا قرابت و محبت کا رشتہ تھا ؟ حضرت معاویہ اسلام لائے تو رسول اللہ کا کیسا قرب خاص حاصل ہوا؟ اور کیوں حاصل ہوا؟ حضور اکرم کی معاونت اور آپ کی ذاتی خدمت کے وہ کیا کیا کام انجام دیتے تھے؟ خلافت راشدہ کے مبارک اور عظیم دور میں نظام حکومت کے ایک اہم رکن کی حیثیت سے ان کا جہاد ونصرت دین میں کیسا عظیم الشان کردار رہا ہے؟ سیدنا علی کرم اللہ وجہ سے ان کے اجتہادی اختلاف کی نوعیت کیا تھی؟ کیا اسباب تھے کہ اکابر صحابہ کرام اس اختلاف ن و کشمکش میں کسی کا ساتھ دینے کے بجائے یکسو غیر جانب دار رہے؟ اختلاف و کشمکش کے باوجود دونوں کے دل کیسے صاف تھے؟ ہر دور میں دونوں خانوادوں میں شادیوں اور قرابت داریوں کا کیسا سلسلہ جاری رہا ؟ اہل سنت کے اس متفقہ موقف کے دلائل کی تفصیل کیا ہے کہ حضرت علی برحق تھے اور حضرت معاویہ کی خطا اجتہادی تھی ؟ اس کتاب میں ان تمام سوالات کے نہایت پختہ عالمی حقیقت پسندانہ اورشفی بخش جوابات ملیں گے۔ یہ صرف سوانح نہیں اسلام کے مثالی عہد قرون اولیٰ کے ایک خاص دور کی تاریخ ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ کرام کی جماعت کیسی مقدس کسی مخلص، اور محاسن اسلام کی کس قدر حسین مرقع تھی! کتاب حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں ملنے کا پتہ: نگارشات بک اسٹور دیوبند https://wa.me/+918791519573 ہر طرح کی علمی، فکری اور تحقیقی کتابوں سے آگاہی کے لیے واٹس ایپ چینل ضرور فالو کریں👇 https://whatsapp.com/channel/0029Vaf3eUJFHWq98AplTh2Q

Comments