ٹیلی کام ایگزیکٹیوکونسل پاکستان TECP
ٹیلی کام ایگزیکٹیوکونسل پاکستان TECP
February 11, 2025 at 06:23 PM
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ! 2023 ، میں آل پاکستان ریٹیلرز اتحاد کی پہلی میٹنگ ہوئی۔ جس میں پاکستان بھر کے چند دوستوں نے شرکت کی تھی۔ جن میں محترم ندیم وکیل صاحب ، محترم صدیق زرقاوی صاحب ، ملک واصف صاحب ، محترم شفیق صاحب شیخ عمران صاحب ،،شیخ عمیر صاحب سر فہرست تھے۔ٹیلی کام ایگزیکٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا منشور تھا ریٹیلرز کا اتحاد اور ٹیلی کام ریٹیلرز کو تحفظ فراہم کرنا۔ مختلف بڑے شہروں میں ریٹیلرز کو منظم کرنے کے لۓ چیف آرگنائزر مقرر کۓ گۓ ،، یہ دوست لیڈران آج بھی ایگزیگٹو کونسل سے منسلک ہیں اور اسی جوش و جذبے کے ساتھ اللّہ کی رضا کیلئے ریٹیلر بھائیوں کی فلاح کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ الحمدللہ! میرے مالک کی مہربانی اور فضل و کرم سے آج 8فروری 2025 ہے اور میں کہنا چاہوں گا کہ، اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر، دوست ملتے اور کارواں بنتا گیا۔۔۔ سب کچھ آپ دوستوں کے سامنے ہے۔ اللّہ پاک کا ٹیلی کام ایگزیکٹو کونسل پاکستان پر خاص فضل و کرم ہے اور میں ان تمام دوستوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو ایگزیکٹو کونسل کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلتے گئے اور یہ ایک چھوٹا سا قافلہ مکمل کاروان بن گیا۔ جسکی بدولت آج سینکڑوں ریٹیلرز ایک دوسرے کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتے ہیں۔ ہم بے حد مشکور اور دعاگو ہیں، ان لوگوں کے جنہوں نے دوسرے شہروں سے وابسطہ ہونے کے باوجود دن رات محنت کی اور ہمیں اس مقام تک پہنچایا۔ (انتہائی معذرت! کیونکہ ناموں کی ایک طویل فہرست ہونے کی وجہ سے تمام دوستوں کے نام لکھنا مشکل ہے) ایک وہ ٹائم تھا کہ ہم ریٹیلرز مختلف طریقوں سے کمپنیوں کے نمائندوں سے بلیک میل ہوا کرتے تھے اور آج الحمدللہ یہ ٹائم ہے کہ بیشتر مسائل یوں حل ہو چکے ہیں جیسے ماضی میں کبھی تھے ہی نہیں۔۔۔۔ یہ سب ہم سب کے اتحاد اور اتفاق کی برکت سے ممکن ہوا ہے۔ ہمارا اتحاد ہم سب کا مفاد مشترکہ مفادات کیلئے اتحاد ضروری ہے۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ منجانب: رانا ظفر اقبال بانی و چیئرمین ٹیلی کام ایگزیکٹو کونسل پاکستان
Image from ٹیلی کام ایگزیکٹیوکونسل پاکستان TECP: السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ!  2023 ، میں آل پاکستان ریٹیلرز ات...
❤️ 😂 2

Comments