
باختر نیوز ایجنسی
February 22, 2025 at 01:34 PM
امارت اسلامیہ افغانستان کے رئیس الوزراء کے نائب برائے معاشی امور ملا عبدالغنی برادر نے ازبکستان کے نائب وزیر اعظم جمشید خواجہ یوف سے ملاقات کی اور تجارتی و راہداری تعلقات کے فروغ اور افغانستان میں ازبک سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ازبکستان نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تجارتی زون قائم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ازبک سرمایہ کار تیل اور گیس نکالنے اور سیمنٹ فیکٹری بنانے کے لیے بھی افغانستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔
ملا برادر نے ان تجاویز کا خیر مقدم کیا اور انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
