
باختر نیوز ایجنسی
34 subscribers
About باختر نیوز ایجنسی
افغانستان کی پہلی اور واحد نیوز ایجنسی
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں آج افغان کرکٹ ٹیم لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں انگلینڈ کا سامنا کرےگی۔ قومی ٹیم کو ٹورنمنٹ میں رہنے کیلئے میچ جیتا لازم ہوگا، جبکہ انگلینڈ کی بھی یہی صورتحال ہوگی۔ یاد رہے کہ آخری بار ون ڈے میچ میں افغانستان نے انگلش ٹیم کو شکست دی تھی۔


آج منگل کے روز بینک آف افغانستان کے گورنر نور احمد آغا نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی روزا اتون بائیفا اور ان کی وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر بینک آف افغانستان نے مائیکرو فنانس کی اہمیت پر گفتگو کی اور اس شعبے کو ملک کی معاشی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔


وزارت اطلاعات و ثقافت، یوناما اور ESA تنظیم نے مشترکہ طور پر شاعروں اور ادیبوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام میں وزارت اطلاعات و ثقافت کے نائب وزیر برائے فن و ثقافت مولوی عتیق اللہ عزیزی، پبلک لائبریریوں کے ڈائریکٹر حافظ نعمت اللہ منتظر، ڈائریکٹر فارن ریلیشنز شفیق احمد زئی، یوناما کی نمائندہ ایلیسا اور بڑی تعداد میں شاعروں اور ادیبوں نے شرکت کی اور شعراء کی حوصلہ افزائی کیلئے خطابات کیے۔


امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت تعلیم نے مطلع کیا ہے کہ وہ خواندگی کی ترقی اور فروغ کے لیے 24 وزارتوں اور ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کر رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان معاہدوں سے خواندگی کے کورسز کو بڑھانے، سہولیات فراہم کرنے اور ناخواندہ لوگوں کے لیے تعلیم کے مواقع بڑھانے میں مدد ملے گی۔


وزیر اطلاعات و ثقافت ملا خیر اللہ خیرخواہ نے آج کابل میں جاپان کے سفیر تاکایوشی کرومایا سے ملاقات کی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ و دیگر متعلقہ تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان افغانستان کو 6 ملین ڈالر کی امداد فراہم کر رہا ہے، جو بے گھر ہونے والے خاندانوں کی مدد کے لیے استعمال کیا جائےگا۔ اس موقع پر ملا خیراللہ خیرخواہ نے تاریخی یادگاروں کی بحالی میں جاپان سے تعاون کی درخواست کی۔ دونوں فریقوں نے ثقافتی تعلقات کو وسعت دینے کا بھی عہد کیا ہے۔


امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر صحت عامہ مولوی نور جلال جلالی نے چینی سفیر ژاؤ شینگ سے ملاقات کی اور کابل میں نیشنل ہسپتال کے آلات، انسٹیٹیوٹ آف ٹریڈیشنل میڈیسن کے قیام اور قندھار کے میرویس ہسپتال کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر چینی سفیر نے میرویس ہسپتال کی بحالی، طبی آلات کی فراہمی اور ہیلتھ ورکرز کی استعداد کار بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔


شام کے عبوری صدر احمدالشرع آج بدھ کے روز اردن کے دارالحکومت عمان چکے گئے اور وہاں کے حکام سے ملاقات اور بات چیت کی۔ احمدالشرع کا یہ تیسرا غیرملکی سرکاری دورہ ہے۔ اس سے قبل وہ سعودی عرب اور ترکی کا سفر کر چکے ہیں، اور عنقریب مصر کا دورہ بھی کریں گے۔


امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب ترجمان ملاحمداللہ فطرت نے کہا ہے کہ امیرالمؤمنین حفظہ اللہ نے گزشتہ روز صوبہ اروزگان کے علماء کے شوری اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اروزگان علماء شوری کے سربراہ مولانا عبدالغفار نے صوبے کی صورتحال، علمائے کرام کی سرگرمیوں اور عوام کے مسائل کے حوالے سے معلومات پیش کیں۔ امیرالمؤمنین نے شوری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ علماء کو چاہئے کہ وہ عوام کی ذہن سازی، دینی تعلیمات کی تبلیغ، مسائل کے حل اور اختلافات کو دور کرنے کے لئے مزید کوشش کریں۔ انہوں نے آخر میں اروزگان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔


راولپنڈی، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا چیمپئنز ٹرافی کا ساتواں میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ بارش ٹاس سے قبل ہی برس رہی تھی، جس کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم کل بدھ کے روز انگلینڈ کے مدمقابل میدان میں اترے گا۔


دبئی میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش میں افغان پروڈکٹس نے بین الاقوامی خریداروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی، جبکہ اس سلسلے میں تجارتی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے۔ نمائش میں ہرات کی مصنوعات کے آٹھ اسٹالز کی نمائندگی کرنے والے مسعود رحمانی کا کہنا تھا کہ اس بازار میں خشک میوہ جات، زعفران اور دیگر اشیاء توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
