باختر نیوز ایجنسی
باختر نیوز ایجنسی
February 25, 2025 at 01:59 PM
وزیر اطلاعات و ثقافت ملا خیر اللہ خیرخواہ نے آج کابل میں جاپان کے سفیر تاکایوشی کرومایا سے ملاقات کی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ و دیگر متعلقہ تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان افغانستان کو 6 ملین ڈالر کی امداد فراہم کر رہا ہے، جو بے گھر ہونے والے خاندانوں کی مدد کے لیے استعمال کیا جائےگا۔ اس موقع پر ملا خیراللہ خیرخواہ نے تاریخی یادگاروں کی بحالی میں جاپان سے تعاون کی درخواست کی۔ دونوں فریقوں نے ثقافتی تعلقات کو وسعت دینے کا بھی عہد کیا ہے۔
Image from باختر نیوز ایجنسی: وزیر اطلاعات و ثقافت ملا خیر اللہ خیرخواہ نے آج کابل میں جاپان کے سفیر...

Comments