
باختر نیوز ایجنسی
February 26, 2025 at 06:40 AM
امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر صحت عامہ مولوی نور جلال جلالی نے چینی سفیر ژاؤ شینگ سے ملاقات کی اور کابل میں نیشنل ہسپتال کے آلات، انسٹیٹیوٹ آف ٹریڈیشنل میڈیسن کے قیام اور قندھار کے میرویس ہسپتال کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر چینی سفیر نے میرویس ہسپتال کی بحالی، طبی آلات کی فراہمی اور ہیلتھ ورکرز کی استعداد کار بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔
