
باختر نیوز ایجنسی
February 26, 2025 at 06:59 AM
امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب ترجمان ملاحمداللہ فطرت نے کہا ہے کہ امیرالمؤمنین حفظہ اللہ نے گزشتہ روز صوبہ اروزگان کے علماء کے شوری اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔
ملاقات میں اروزگان علماء شوری کے سربراہ مولانا عبدالغفار نے صوبے کی صورتحال، علمائے کرام کی سرگرمیوں اور عوام کے مسائل کے حوالے سے معلومات پیش کیں۔
امیرالمؤمنین نے شوری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ علماء کو چاہئے کہ وہ عوام کی ذہن سازی، دینی تعلیمات کی تبلیغ، مسائل کے حل اور اختلافات کو دور کرنے کے لئے مزید کوشش کریں۔
انہوں نے آخر میں اروزگان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔
