
Ayesha Ashraf ☘️☔🐠
January 31, 2025 at 03:59 PM
میں جن کے دکھ بتا نہ سکی، ان سے معزرت
میں جن کے کام آ نہ سکی، ان سے معذرت
بیمار جن کو تھی ، میری آمد کی آرزو
میں ان کے پاس جا نہ سکی، ان سے معزرت
نادم ھوں جن کے کام ، یہ کاندھے نہ آسکے
جو میتیں اٹھا نہ سکی ، ان سے معزرت
مجھ سے ملے بغیر ، جہاں سے چلے گیے
جن کو گلے لگا نہ سکی ، ان سے معزرت
وہ جان و دل سے واقعی ، مجھ کو عزیز ھیں
اب تک جنہیں بتا نہ سکی ، ان سے معزرت