في طريق الدين❤️
February 6, 2025 at 04:29 PM
اپنے اندر لچک رکھیے دوسرے انسانوں کے لیے۔
انہیں انسان ہونے کا مارجن دیا کریں۔
کبھی انہیں بھی سمجھنے کی کوشش کیا کریں۔
ہر انسان دوسرے سے مختلف ہے۔
ایک دوسرے کو سمجھ کر چلیں گے تو زندگی پر سکون ہو جائے گی۔
دوسروں کے لیے آسانیاں کریں گے تو اپنے لیے بھی آسانیاں پیدا ہوتی جائیں گی۔
یہی ہے زندگی کا حاصل۔
ہمیشہ خود کو سمجھوتے کرنا نہ سکھائیں۔ کبھی دل کی بھی سُننا سکھائیں۔ کبھی آنکھیں بند کر کے ایک دم فیصلہ کر لینا بھی سکھائیں۔ کبھی زندگی میں اپنی خوشی کے لیے تھوڑا پاگل پن کرنا بھی سکھائیں۔
پھر آپ جانیں گے کے جو لوگ کہتے ہیں نا کہ
" زندگی ایک بار ہی ملتی ہے"
وہ کیوں کہتے ہیں۔۔
ہماری دنیا کے مسائل اتنے زیادہ نہیں ہیں جتنے طنز، سوال، غلط فہمیاں، دل دکھانے والے تبصرے ہیں..
اگر صرف زبان روک لی جائے تو لوگوں کے دلوں کی تکالیف کم ہو جائیں گی اور بہت سے دلوں کو سکون ملے گا...!
خوش رہیں
خوشیاں بانٹتے رہیں❤