Balochistan Point News📡
Balochistan Point News📡
February 28, 2025 at 01:16 PM
*مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے خوش خبری، ایل پی جی سستی ہوگئی* *حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کی کمی کی ہے، نوٹیفکیشن جاری* اسلام آباد: حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کی کمی کردی۔ مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ کہ حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کی کمی کردی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے 57 پیسے سستا کر دیا گیا۔ اوگرا نے ماہ مارچ کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ قیمت میں کمی کے بعد 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ رواں فروری کیلئے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 996 روپے 88 پیسے مقرر کی گئی تھی۔
Image from Balochistan Point News📡: *مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے خوش خبری، ایل پی جی سستی ہوگئی*   *حکوم...
😂 🖐 🖕 😮 12

Comments